ٔٔپاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل) نے اپنی شراکت داری کے نئے مرحلے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آئندہ دو ایڈیشنز بھی ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 اور ایچ بی ایل پی ایس ایل 12 کہلائیں گے۔
معاہدے کے مطابق ایچ بی ایل نے آزاد ماہر کے طے کردہ فیئر مارکیٹ ویلیو کے تحت اپنی اسپانسرشپ برقرار رکھنے کا حق استعمال کیا ہے، جس سے دونوں اداروں کے درمیان ایک دہائی سے جاری مضبوط تعلق کی تجدید ہوئی ہے۔ایچ بی ایل 2016 سے پاکستان سپر لیگ کا واحد اور فخر سے ٹائٹل اسپانسر ہے، جبکہ لیگ کے آغاز سے اب تک اسپانسرشپ کی قدر میں 505 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے کہا کہ ایچ بی ایل کا مسلسل تعاون پاکستان کرکٹ کے اعتماد اور ترقی کی علامت ہے۔
ان کے مطابق، "ایچ بی ایل صرف اسپانسر نہیں بلکہ ہمارے حقیقی شراکت دار ہیں، اور ہم آئندہ سیزنز کو مزید کامیاب بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔”ایچ بی ایل کے چیف انفارمیشن اینڈ ٹرانسفارمیشن آفیسر ابرار احمد میر نے کہا کہ ایچ بی ایل کو مزید دو سال کے لیے پاکستان سپر لیگ کا ٹائٹل اسپانسر رہنے پر فخر ہے.
جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی بمباری، 100 سے زائد فلسطینی شہید
نئی دہلی میں مصنوعی بارش کا تجربہ ناکام، کروڑ وں روپے ضائع
حیدرآباد میں ڈینگی کے مزید 201 کیسز، اموات میں اضافہ











