fbpx

ٹی ایل پی کے ساتھ ن لیگ اور جے یو آئی ف کی حمایت کا مقصد انتشار ہے ، وزیرا عظم

باغی ٹی وی :ٹی ایل پی کے ساتھ ن لیگ اور جے یو آئی ف کی حمایت کا مقصد انتشار ہے ، وزیرا عظم

باغی ٹی وی کالعدم ٹی ایل پی کے ساتھ ن لیگ اور جمیعت علمائے اسلام ف نے بھی اتحاد کا اعلان کردیا ہے . ا ن کے علاوہ تاجر برادری نے ایک مفتی کے کہنے پر ہڑتال کا اعلان کردیا . تاجر برادری نے کل مظاہرین کا ساتھ دیتے ہوئے کاروبار بند کرنے کا اعلان کیا ہے . پشاور میں بھی تاجروں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے تاریخی قصہ خوانی بازار میں دکانوں کو بند کرا وادیا جبکہ تاجروں نے پولیس سٹیشن خان رازق کے سامنے احتجاجی بھی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ تاجروں کے احتجاج کے باعث شہر میں مختلف مارکیٹیں اور بازار جزوی طور پر بند ہوگئے ہیں۔

اس طرح ملک کے دیگر علاقوں میں بھی تاجر برادری نے اپنے کاروبار کو بند کرنے کا علان کیا ہے اور ہر طرح کی کاروباری سرگرمیاں معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے .

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کے گھر کا پولیس نے گھیراؤ کر لیا

علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالت کے عنوان پر مسلمان قوم میں بیداری پیدا کی،مولانا معاویہ اعظم طارق

تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟

کسی کو نہیں چھوڑیں گے، مذہبی جماعت کیخلاف بڑے فیصلے ہو گئے، شیخ رشید

تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری

حکومت کیلئے نئی مشکل، تحریک لبیک کا ناموس رسالت مارچ کا اعلان

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی گرفتار،تحریک لبیک کے رہنما کی باغی ٹی وی سے گفتگو میں تصدیق

سعد رضوی کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی

تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں‌ پر نکل آئے،لاہور بند،ملک جام کرنیکا اعلان

پولیس نے ایک بار پھر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی یاد تازہ کر دی،کارکنان پر فائرنگ،شیلنگ،اموات

واضح رہے کہ تحریک لبیک پر پابندی عائد کی جا چکی ہے ناموس رسالت مارچ کے اعلان کے بعد حکومت نے تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کو گرفتار کر لیا تحریک لبیک کے اہم رہنما نے نمائندہ باغی ٹی وی فائز چغتائی سے ٹیلی فونک گفتگو میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حافظ سعد رضوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے ،گرفتاری کے بعد تحریک لبیک نے ملک گیر احتجاج کیا جس میں کئی جانیں چلی گئیں اور سینکڑوں افراد زخمی ہوئے،

قبل ازیں تحریک لبیک کے امیر حافظ سعد رضوی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر فرانس کے سفیر کو ملک بدر نہ کیا گیا تو 20 اپریل کی شب 12 بجے علامہ خادم رضوی کے مزار سے ناموس رسالت مارچ کا آغاز ہو گا، اس امر کا فیصلہ تحریک لبیک کی مرکزی شوری کے اجلاس میں کیا گیا، 21 رکنی مرکزی مجلس شوریٰ نے اتفاق رائے سے ناموس رسالتﷺمارچ کا اعلان کیا،

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.