تحریک لبیک پاکستان کا بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے پر الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنے کا اعلان

0
53

الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کو مؤخر کرنے کے غیر منصفانہ فیصلے کے خلاف تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ جاری رکھنے کا اعلان کردیا گیا ہے ۔امیر کراچی و پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی مفتی محمد قاسم فخری نے الیکشن کمیشن پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی حلال کمائی کو الیکشن کمیشن کے یکطرفہ فیصلے کی نذر نہیں ہونے دیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقررہ تاریخ 24 جولائی پر ہی بلدیاتی الیکشن کروائے جائیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ جمعہ کی نماز الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر ہی ادا کی جاۓ گی ۔امیر کراچی مفتی محمد قاسم فخری نے الیکشن کمیشن سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن بتاۓ کس کے ایجنڈے پر بلدیاتی الیکشن ملتوی کئے گئے ؟ انہوں نے کہا کہ تباہ حال کراچی کو مزید تباہی کی جانب دھکیلنے نہیں دیں گے ۔ مرکزی امیر TLP حافظ سعد رضوی کی کراچی میں قدم رکھتے ہی الیکشن کمیشن نے الیکشن منصوخ کردیا ۔

انہوں نے الیکشن کمیشن سمیت تمام مخالفین پر واضح کرتے ہوئے کہا کہ اہلیان کراچی اب کسی دھند یا بارش کے نام پر بیچے جانے والے منجن کو برداشت نہیں کریں گے ۔نائب امیر کراچی مفتی عمر فاروق قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جانب سے امیر محترم کے شاندار استقبال سے مخالفین گهبرا گۓ ۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے مزید یکطرفہ فیصلے برداشت نہیں کئے جائیں گے ۔سرپرست اعلیٰ کراچی علامہ اعجاز رضا اختر القادری نے کہا کہ تحریک لبیک عوامی حقوق پر کسی کی سودے بازی برداشت نہیں کرے گی ۔ ناظم اعلیٰ کراچی علامہ غلام یاسین قادری کراچی کے باشعور عوام کراچی کی تباہی کے ذمہ داروں کو پہچان چکے ۔ علاوہ ازیں نامزد امیدوار این اے 245 علامہ احمد رضا قادری سمیت تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویژن کے تمام اضلاع کے رہنمااؤں نے خطاب کیا جب کہ ہزاروں کی تعداد میں عوام اور کارکنان اهتجاجی مارچ میں شرکت کی ۔

Leave a reply