تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں‌ پر نکل آئے،لاہور بند،ملک جام کرنیکا اعلان

0
95

تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں‌ پر نکل آئے،لاہور بند،ملک جام کرنیکا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی خبر نشر ہونے کے بعد تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں‌ پر نکل آئے

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں تحریک لبیک کے کارکنان نے احتجاج شروع کر دیا ہے، لاہور کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کر دیا گیا ہے، شاہدرہ چوک پر تحریک لبیک کے کارکنان احتجاج کر رہے ہیں، ٹھوکر نیاز بیگ پر بھی احتجاج شروع ہو چکا ہے، لاہور کے علاقے چونگی امرسدھو سے مین فیروز پور روڈ بند کر دیا گیا ہے، یتیم خانہ چوک میں تحریک لبیک کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے جو حافظ سعد رضوی کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں،

تحریک لبیک کی جانب سے ملک کے دیگر شہروں‌ کراچی، اسلام آباد، پنڈی، گجرات، سیالکوٹ و دیگر میں بھی احتجاج کی کال دی گئی ہے،#یہ_غداری_پڑے_گی_بھاری ٹویٹر پر ٹرینڈ بھی چلایا گیا ہے جس میں تحریک لبیک کے کارکنان اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں

واضح رہے کہ ناموس رسالت مارچ کے اعلان کے بعد حکومت نے تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کو گرفتار کر لیا حافظ سعید رضوی کی گرفتاری کا دعویٰ تحریک لبیک کے کارکنان کی جانب سے سوشل میڈیا پر کیا جا رہا ہے تھا ، تحریک لبیک کے شعبہ خواتین کی جانب سے بنائی گئی ٹویٹر آئی ڈی سے ٹویٹ کی گئی جس میں کہا گیا کہ مرکزی امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ محمد سعد حسین رضوی دامت برکاتہم العالیہ کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ہونیوالے اس دعوے کی تصدیق کے لئے باغی ٹی وی نے تحریک لبیک کے رہنما سے رابطہ کیا تو انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ سعد رضوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے، سعد رضوی رحیم سٹور کے مالک رانا اختر محمود کی نماز جنازہ پڑھانے گئے تھے جہاں سے پولیس نے انہیں حراست میں لیا

تحریک لبیک کے اہم رہنما نے نمائندہ باغی ٹی وی فائز چغتائی سے ٹیلی فونک گفتگو میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حافظ سعد رضوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے ہم آئندہ کا لائحہ عمل تیار کر رہے ہیں

قبل ازیں تحریک لبیک کے امیر حافظ سعد رضوی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر فرانس کے سفیر کو ملک بدر نہ کیا گیا تو 20 اپریل کی شب 12 بجے علامہ خادم رضوی کے مزار سے ناموس رسالت مارچ کا آغاز ہو گا، اس امر کا فیصلہ تحریک لبیک کی مرکزی شوری کے اجلاس میں کیا گیا، 21 رکنی مرکزی مجلس شوریٰ نے اتفاق رائے سے ناموس رسالتﷺمارچ کا اعلان کیا،

شاہد خاقان عباسی نے تحریک لبیک کے دھرنے کو "میلہ” قرار دے دیا

فیض آباد دھرنا،وزیراعظم کا نوٹس،اہم شخصیت کو طلب کر لیا

مذاکرات ہی نہیں ہوئے تو کامیابی کیسی؟ تحریک لبیک کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان

علامہ خادم رضوی کی وفات، فیض آباد معاہدہ پر عمل ہو پائے گا؟

تحریک لبیک کے نومتنخب امیر،خادم رضوی کے بیٹے کا کارکنان کے نام اہم پیغام آ‌گیا

ہماری جان سعد رضوی، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ،تحریک لبیک کارکنان کا سیاسی جماعتوں کو چیلنج

#اقتدارچھوڑو_یا_سفیرنکالو…ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کے گھر کا پولیس نے گھیراؤ کر لیا

علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالت کے عنوان پر مسلمان قوم میں بیداری پیدا کی،مولانا معاویہ اعظم طارق

تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟

تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری

حکومت کیلئے نئی مشکل، تحریک لبیک کا ناموس رسالت مارچ کا اعلان

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی گرفتار،تحریک لبیک کے رہنما کی باغی ٹی وی سے گفتگو میں تصدیق

سعد رضوی کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی

Leave a reply