کالعدم تحریک لبیک نے دھرنے کے متعلق بڑا اعلان کردیا

: کالعدم تحریک لبیک نے دھرنے کے متعلق بڑا اعلان کردیا

باغی ٹی وی : کالعدم تحریک لبیک پاکستان نے لاہور میں کئی روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

‏ حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد ٹی ایل پی رہنماؤں نے لاہور میں جاری دھرنا ختم کرنے کا ‏اعلان کر دیا۔ یہ اعلان مولاناقاضی محمود اعوان سمیت کالعدم ٹی ایل پی شوریٰ ارکان نےکیا۔

مولاناقاضی محمود اعوان نےکہا کہ قرارداد پیش ہوگئی ہےاس لیےاحتجاج ختم کر دیں، کارکنوں سے ‏گزارش ہے سڑکوں سے رکاوٹیں بھی ہٹا دیں۔

اس سے قبل سعد رضوی کو آج جیل سے رہا کردیا گیا ہے، جنہیں 12 اپریل کو پولیس کی جانب سے حراست میں لیا گیا تھا۔ٹی ایل پی کے رہنما فیضان احمد نے بھی اس کی تصدیق کی اور کہا کہ سعد حسین رضوی کا پارٹی کے کارکنوں سے خطاب بھی متوقع ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کااجلاس ہوا، جس میں حکومت ‏اور اتحادی جماعتوں کے اراکین شریک ہوئے، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں فرانسیسی سفیر کو ‏ملک بدر کرنے کی قرار داد کا متن پیش کیا گیا اور قرار داد کا متن تمام ارکان کےسامنے پڑھ کر سنایا ‏گیا ۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ فرانسیسی سفیر ملک بدر کرنے کیلئے پارلیمنٹ سے رائے لی ‏گئی ہے ، فرانسیسی سفیر کو کیوں نہ ملک بدر کیاجائے۔

قرارداد میں مذہبی معاملات پر احتجاج کیلئے ملک کے مختلف مقامات پر جگہ فراہم کرنے کی ‏بھی تجویز دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سڑکوں کی بندش کے بجائے احتجاج کیلئے مخصوص مقامات ‏کا تعین کیاجائے

Comments are closed.