تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی رہا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کو رہا کرنے کی خبریں آ رہی ہیں
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین کی جانب سے پیغامات چل رہے ہیں کہ سعد رضوی کو جیل سے رہا کر دیا گیا ہے اور وہ گھر پہنچ گئے ہیں، سعد رضوی یتیم خانہ چوک دھرنے سے خطاب کریں گے،
اطلاعات کے مطابق سعد رضوی کے استقبال کے لئے کئی من پھول منگوائے گئے ہیں،یتیم خانہ چوک میں تحریک لبیک کے دھرنے میں موجود تحریک لبیک کی قیادت نے اعلان کیا ہے کہ سعد رضوی دھرنے میں آئیں گے اور خطاب کرین گے، دھرنے میں یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ تحریک لبیک پر سے پابندی ختم کر دی جائے گی ،یتیم خانہ چوک میں تحریک لبیک کے ہزاروں کارکنان جمع ہیں جو لبیک لبیک کے نعرے لگا رہے ہیں، ٹی ایل پی کے کارکنان اسلام آباد مارچ کے لئے تیاری کر کے آئے ہیں اگر قومی اسمبلی سے قرارداد منظور نہیں ہوتی تو اسلام آباد کی جانب مارچ کا امکان بھی ہے
سعد رضوی کو 12 اپریل کو اسکیم موڑ چوک سے گرفتار کیا گیا تھا۔ سعد رضوی کو 16 اپریل کا احتجاج روکنے کے لیے حراست میں لیا گیا کیونکہ حکومت کے ساتھ ان کے مذاکرات ناکام ہوگئے تھے اور فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے سے متعلق تحریک لبیک نے اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا تھا ۔
قبل ازیں وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے حالیہ ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، مذاکرات کی کامیابی کے بعد ٹی ایل پی کی جانب سے مسجدرحمۃ للعالمین سمیت سارے ملک سے دھرنے ختم کیے جائیں گے۔ٹی ایل پی کے جن لوگوں کے خلاف مقدمات درج ہیں، ان کا بھی اخراج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا تھا کہ مزید تفصیلی بیان آج پریس کانفرنس کے ذریعے دوں گا۔
شاہد خاقان عباسی نے تحریک لبیک کے دھرنے کو "میلہ” قرار دے دیا
فیض آباد دھرنا،وزیراعظم کا نوٹس،اہم شخصیت کو طلب کر لیا
مذاکرات ہی نہیں ہوئے تو کامیابی کیسی؟ تحریک لبیک کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان
علامہ خادم رضوی کی وفات، فیض آباد معاہدہ پر عمل ہو پائے گا؟
تحریک لبیک کے نومتنخب امیر،خادم رضوی کے بیٹے کا کارکنان کے نام اہم پیغام آگیا
ہماری جان سعد رضوی، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ،تحریک لبیک کارکنان کا سیاسی جماعتوں کو چیلنج
#اقتدارچھوڑو_یا_سفیرنکالو…ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ
تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کے گھر کا پولیس نے گھیراؤ کر لیا
تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟
کسی کو نہیں چھوڑیں گے، مذہبی جماعت کیخلاف بڑے فیصلے ہو گئے، شیخ رشید
تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری
حکومت کیلئے نئی مشکل، تحریک لبیک کا ناموس رسالت مارچ کا اعلان
تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی گرفتار،تحریک لبیک کے رہنما کی باغی ٹی وی سے گفتگو میں تصدیق
سعد رضوی کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی
تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں پر نکل آئے،لاہور بند،ملک جام کرنیکا اعلان
پولیس نے ایک بار پھر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی یاد تازہ کر دی،کارکنان پر فائرنگ،شیلنگ،اموات
لاہور سمیت مختلف علاقوں میں تشدد،بلاول بھی میدان میں آ گئے
کالعدم مذہبی جماعت اور حکومت میں مذاکرات کامیاب،کیا ہوئے فیصلے؟
فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کیلئے قرارداد ہو گی اسمبلی میں پیش
فرانسسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد ،بڑی سیاسی جماعت کا اجلاس میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ