قصور
تحصیل انتظامیہ چونیاں لوگوں کے مسائل سے بے خبر لوگوں کے گھر تالاب بن گئے لوگ دن رات انتظامیہ کو بد دعائیں دینے لگے
تفصیلات کے مطابق ضلع قصور کی تحصیل چونیاں کی تحصیل انتظامیہ سخت لا پرواہ اور کام چور ہے چونیاں کے قصبے الہ آباد میں لوگوں کا جینا حرام ہو گیا ہے لوگوں کے گھروں میں سیوریج کا پانی بھر جانا معمول بن چکا ہے محلہ فیصل آباد، میاں ٹاءون اور بینک الحبیب لمیٹڈ کے علاقہ مکینوں نے نمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری گلیوں میں سیوریج کا پانی ایسے چل رہا ہے جیسے نہر ٹوٹ کر سارا پانی الہ آباد میں آ گیا ہو ہمارا گھروں سے نکلنا محال ہو چکا ہے گلیوں میں پانی روزانہ کھڑا رہتا ہے جس سے دکانداروں کے کاروبار تباہ ہو چکے ہیں ضلعی و تحصیل انتظامیہ کو بارہا بتانے سے بھی کو ایکشن نہیں ہوا نمازی حضرات کے کپڑے مسجد جانے تک گندے پانی کے چھینٹوں سے بھر جاتے ہیں انتظامیہ اللہ سے ڈر کر سیوریج کا نظام درست کرے تاکہ سکول جانے والے بچوں اور نمازیوں کو پریشانی نا ہو

Shares: