حکومتِ پاکستان نے چینی کی قیمتوں میں استحکام اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے 2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کا آرڈر دے دیا ہے۔

وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے ترجمان کے مطابق چینی کی درآمد ٹینڈر کھلنے کے بعد حتمی مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، اور یہ چینی براہِ راست حکومت کی جانب سے درآمد کی جا رہی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ درآمد شدہ چینی کی پہلی شپمنٹ ستمبر کے اوائل میں پاکستان پہنچ جائے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ چینی کی درآمد کا مقصد مارکیٹ میں دستیابی یقینی بنانا اور قیمتوں میں توازن برقرار رکھنا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں چینی کی خریداری کے دوران کامیابی سے ڈسکاؤنٹ بھی حاصل کیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر رانا تنویر نے کہا کہ ملک میں چینی کا کوئی بحران نہیں ہے، اور برآمد یا درآمد کے حوالے سے جو غلط تاثر پھیلایا جا رہا ہے وہ درست نہیں۔ترجمان کے مطابق درآمد شدہ چینی کی آمد سے مقامی مارکیٹ میں قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے میں مدد ملے گی، اور عوام کو مہنگائی سے کچھ ریلیف حاصل ہو گا۔

بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی، مزید 5 کشمیری شہید

سابق وزیراعظم کے پوتے کو ریپ کیس میں عمر قید، 11 لاکھ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

نواز شریف کے کزن میاں شاہد شفیع انتقال کر گئے

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

Shares: