مختلف شہروں میں آج عید میلاد النبیﷺ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

باغی ٹی وی : ڈیرہ غازی خان، جتوئی،صفدرآباد،ٹھٹھہ، چونیاں،محمدپوردیوان، کندھ کوٹ( نمائندگان /نامہ نگار)چھوٹے بڑے شہروں قصبوں اور دیہات میں عید میلاد النبیﷺ کے جلوس برآمد ہوئے، محافل درود و سلام منعقد کی گئیں اور پیغمبرِ اسلام کا پیغام گھر گھر پہنچایا گیا. جتوئی سے نذیر شجراء کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر کی طرح جتوئی میں بھی جشن عید میلاد النبیﷺ بڑی عقیدت اور احترام سے مناٸی جا رہی ہے پوری شھر کو ھری جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے ھر طرف پرچموں کی بھرمار ہے عاشقان رسول کی جانب سے ریلیاں نکالی جا رہی ہیں آمد رسول ص کی مناسبت سے مساجد گھروں بازاروں شاھراھوں اور سرکاری عمارات کو ھری جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے جتوئی کے مختلف شہروں میں بھی ریلی دوران محمد احمد سعیدی ودیگر علماء نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ و سلم ولادت با سعادت پر روشنی ڈالی.صفدراباد سے نامہ نگار صفدرشہبازنثار کی رپورٹ کے مطابق ضلع شیخوپورہ میں 12 ربیع الاول کے موقع پر ضلع بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات۔ضلع بھر میں 61 جلوسوں کے لئے 1500 کے قریب پولیس افسران و ملازمین ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔جلوس اور ریلیوں کے اطراف ایلیٹ کمانڈوز کی گاڑیاں گشت کر رہی ہیں۔میٹل ڈیٹیکٹرز، واک تھروگیٹ سمیت تمام حفاظتی اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔جلوسوں اور ریلیوں کی مانیٹرنگ کےلئے ڈی پی او آفس میں کنٹرول روم قائم جہاں لمحہ بہ لمحہ ریلی و جلوسوں کی اپ ڈیٹ نوٹ کی جا رہی ہے۔جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر جلوسوں اور محافل میلاد النبیؐ کی سیکیورٹی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے. ٹھٹھہ راجا قریشی نامہ نگار کے مطابق ٹھٹھہ کے شہر مکلی میں جشن عید میلاد النبی کا جلوس ٹھٹھہ کے لۓ روانہ ہوا، جلوس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور فضا لبیک یا رسول اللہ کے نعروں سے گونج اٹھی- ایک اور جلوس شاہی بازار درگاه شاه مسکین سے جشن عید میلاد النبی نکالا گیا جلوس میں شہر کے معززین اور شہریوں نے بری تعداد میں شرکت کی جلوس شاہی بازار سے مین اسٹاپ پر اختتام پزیرہوگا-
چونیاں سے عدیل اشرف کی رپورٹ کے مطابق ربیع الاول وہ مہینہ ہے جس میں خالق کائنات نے بنی نوع انسان کی دنیاوی اور اخروی کامیابی کیلئے نبی آخرالزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کومشعل راہ بناکر بھیجا نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی دنیا میں تشریف آوری سےانسانی معاشرے کے ہر پہلو میں ایسا انقلاب رونما ہوا جس نے پوری دنیا میں رائج ظلم کے نظام کی زنجیروں کو توڑ کر انسانیت پر فلاح کے دروازے کھول دیئے اسی حوالے سے 12 ربیع الاول کوجلوس، عید میلاد النبی کا اہتمام ہوا عاشقان رسول کی جانب سے شہر بھر میں جشن عید میلادالنبی کے حوالے سے 20 جلوس نکالنے کا اہتمام کیا گیا تھا مرکزی جلوس حویلی قاضیاں والی اور غلہ منڈی سے نکالے گئے سید صفدر جرار اور صوفی یعقوب نقشبندی کی زیر قیادت نکالے گئے جلوس میں سینکڑوں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نے شرکت کی جلوس کا جگہ جگہ پھولوں کی پتیوں سے استقبال کیا گیاجلوس میں سرکار کی آمد مرحبا مدنی کی آمد مرحبا اور درود پاک کے نذرانے پیش کیے گئے جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا غلہ منڈی میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوا اور ملک کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی- محمدپوردیوان سے محمدجنید احمدانی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر کی محمد پور دیوان میں بھی 12 ربیع الاول یوم ولادت آقا دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا -کندھ کوٹ سے مختیار اعوان کے مطابق کندھ کوٹ محفل میلاد کے پروگرام میں ثناء خوانوں نے بڑی خوبصورت آقا کی شان میں ثناء خوانی کی اور علامہ اکرام نے بھی اپنے انداز میں سرکار دوعالم کی آمد پر بیان کیے محفلے سرکار کی قیادت عمران علی عطاری۔ وحید احمد۔ اویس احمد عطاری۔ فقیر امان اللہ عطاری۔ اور دیگر نے کی محفل کے آخر میں دعوت اسلامی علامہ اکرام کی جانب سے حاضرین اور ملک پاکستان کے لیے رو رو کر دعائیں بھی مانگی محفل کے بعد تمام جماعت میں دعوت اسلامی کی جانب سے لنگر تقسیم کیا گیا. آقائے دو جہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا یوم ولادت انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا عید میلادالنبی کا مرکزی جلوس جامع مسجد نورانی سے برآمد ہوا جلوس میں آقائے دو جہاں پر درود وسلام ،نعت اور سرکار کی آمد مرحبا کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے جلوس میں عاشقان رسول کی کثیر تعداد میں شرکت جلوس میں شریک چھوٹے بڑے بچوں نے ہاتھوں میں سبز جھنڈے اٹھائے ہوئے رکھے تھے مختلف علاقوں سے ریلیاں برآمد ہو کر مرکزی جلوس میں شامل ہی جبکہ مرکزی جلوس ریلوے روڈ سے ہوتا ہوا مرکزی جامع مسجد نورے مصطفی میں اختتام پذیر ہوا جلوس کی حفاظتی کے لیے پولیس اور رینجرز کے جوانوں بھی اپنی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیتے رہے۔ڈیرہ غازیخان سے شہزاد خان کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر خزانہ پنجاب سردار محمد محسن خان لغاری نے کہا کہ محمد الرسول اللہ کی پاک ہستی وجہہ کائنات ہیں۔اسوہ حسنہ پر عمل کرتے ہوئے دین اور دنیا میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہےسابق وزیر مملکت و ایم این اے زرتاج گل وزیر نے کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمام امت کےلئے رحمت بن کر آئے ۔سابق مشیر صحت پنجاب و ایم پی اے محمد حنیف پتافی نے کہا کہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد سے جہالت کا خاتمہ ہوا۔بچیوں کو ژندہ درگور ہونے سے بچانے کے ساتھ اخوت اور بھائی چارہ کا درس دیا۔ کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈویژن میں بارہ ربیع الاول کے حوالے سے 172 جلوس نکالے گئے۔پنجاب پولیس کے 4000 سے زائد افسران اور جوانوں کے علاؤہ سول ڈیفنس ،ریسکیو 1122،ہیلتھ،کارپوریشن،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور دیگر نے ڈیوٹی سر انجام دی، ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار اور ڈی پی او محمد علی وسیم مرکزی کنٹرول روم میں بریفنگ کے دوران بتایا کہ مرکزی جلوس کی 90 سی سی ٹی وی کیمروں اور آن لائن مانیٹرنگ کے ساتھ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔جلوس روٹس کی صفائی کے ساتھ بم ڈسپوزل سکواڈ،ایمبولینس اور دیگر ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں

Leave a reply