پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون کی شدید بارشوں کے نتیجے میں اموات کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ صرف پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 60 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ 26 جون سے اب تک ملک بھر میں 178 افراد لقمۂ اجل بن چکے ہیں۔
این ڈی ایم اے کے اعداد و شمار کے مطابق 178 افراد جاں بحق ہوقئے جن میں 85 بچے شامل ہیں جبکہ 491 افراد زخمی ہوئے.راولپنڈی میں 15 گھنٹوں میں 230 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ،نالہ لئی کی سطح خطرناک حد تک بلند، سائرن بجا دیے گئے،پاک فوج امدادی کارروائیوں کے لیے گوالمنڈی پل پہنچ گئی اور نشیبی علاقوں سے انخلا شروع کر دیا گیا.چکوال میں 423 ملی میٹر بارش (کلاؤڈ برسٹ کے بعد)ریکارڈ کی گئی جبکہ ڈیم کا بند ٹوٹ گیا جس کے باعث درجنوں اموات اور سیکڑوں افراد زخمی ہو چکے ہیں.
راولپنڈی انتظامیہ نے سیلابی صورتحال کے پیش نظر نشیبی علاقوں سے فوری انخلا کی ہدایت کر دی ہے۔ حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ریسکیو، ریلیف اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔حکام نے شہریوں کو محتاط رہنے، غیر ضروری سفر سے گریز اور انتظامیہ سے تعاون کرنے کی ہدایت کی ہے۔
خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی میں سینیٹ انتخابات پر اختلافات شدت اختیار کر گئے
ٹرمپ کے دورۂ پاکستان کی خبروں کی وائٹ ہاؤس نے تردید کر دی
بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا کے خلاف اقدامِ قتل کا مقدمہ درج








