توہین عدالت کیس،فردوس عاشق اعوان کو کونسی استدعا عدالت نے کی مسترد؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق توہین عدالت کیس کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، دوران سماعت وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عدالت میں کہا کہ میرےکیس کاچودھری سرورکے کیس سے کیا تعلق ہے؟ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ایسانہ کہیں آپ لوگ ایک ہی کابینہ سے ہیں،
فردوس عاشق اعوان کو معافی نہ ملی، عدالت نے کیا حکم دیا؟
آج معافی دے دیں آئندہ ایسا نہیں کروں گی، فردوس عاشق اعوان کی عدالت میں دہائی
فردوس عاشق اعوان نے عدالت سے استدعا کی کہ میرا کیس الگ رکھیں،غلام سرور خان کے ساتھ نتھی نہ کریں،غلام سرور خان کا بیان ان کا انفرادی فعل ہے،فردوس عاشق اعوان کیجانب سے غیر مشروط معافی نامہ بھی جمع کرا دیا گیا
عدالت نے فردوس عاشق اعوان کی استدعا مسترد کر دی اور کہا کہ اس کو آیندہ سماعت پر ایک ساتھ سنیں گے، فردوس عاشق اعوان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت بھی اسی روز ہو گی