توہین عدالت کیس، فردوس عاشق اعوان کو ملی عدالت سے بڑی خوشخبری

0
67

توہین عدالت کیس، فردوس عاشق اعوان کو ملی عدالت سے بڑی خوشخبری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے فردوس عاشق اعوان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی ،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ ایکسل لوڈ قانون پراس کی روح کے مطابق عملدرآمد یقینی بنایا جائے،ایکسل لوڈکےقانون سے متعلق عدالت تفصیلی فیصلہ دےگی،اسلام آباد ہائیکورٹ نےایکسل لوڈسےمتعلق مرکزی کیس بھی ہدایت کے ساتھ نمٹا دیا، عدالت نے کہا کہ عدالت اور انتظامیہ ایکسل لوڈقانون کو معطل نہیں کرسکتی،

فردوس عاشق اعوان کو معافی نہ ملی، عدالت نے کیا حکم دیا؟

آج معافی دے دیں آئندہ ایسا نہیں کروں گی، فردوس عاشق اعوان کی عدالت میں دہائی

درخواست گزار نے اپنی درخواست میں کہا کہ عدالت نےحکم امتناع کے بعدایکسل لوڈ کےقانون پرمکمل عمل درآمدکی ہدایت کی،فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم نے ایم 9موٹروے پرایکسل لوڈپرعمل درآمد روک دیا،معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کاٹویٹ عدالتی حکم کی صریحاً خلاف ورزی ہے،عدالت کی حکم عدولی پر فردوس عاشق اعوان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے خلاف پہلے بھی توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ ہے،اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ 25 نومبر کو محفوظ فیصلہ سنائیں گے ,سابق وزیراعظم نواز شریف کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے عدالت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ایک ملزم کو خصوصی رعایت دینے کے لیے شام کے وقت عدالت لگائی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فردوس عاشق اعوان کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

Leave a reply