مزید دیکھیں

مقبول

مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے ایک اور درخواست دائر

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے ایک اور درخواست دائرکردی گئی۔

باغی ٹی وی: مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کےلیے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی ہے –

رانا ثنا اللہ کا وارنٹ گرفتاری کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہےکہ عدلیہ کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے، اس لیے عدلیہ کو اسکینڈلائز کرنے والے کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ مریم نواز پارلیمانی جمہوریت کی بات کرتی ہیں، انہیں خیال رکھنا چاہیے، انہوں نے الفاظ کا چناؤ درست نہیں کیا۔

گزشہ ماہ مریم نواز کی جانب سے مبینہ طور پر سپریم کورٹ کے ججز کو اسکینڈلائز کرنے کی کوشش پر ایک وکیل نے ان کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

میرا وٹس اپ ہیک کرنے والوں کو شرمندگی ہی ہوگی،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار

درخواست گزار ایڈووکیٹ شاہد رانا نے موقف اختیار کیا کہ مدعا علیہ نے سرگودھا میں حالیہ جلسہ عام کے دوران اپنی تقریر میں عدالت عظمیٰ کے ججز کے خلاف ’توہین آمیز‘ الفاظ استعمال کیے تھے تمام ٹیلی ویژن چینلز اور پرنٹ میڈیا نے مدعا علیہ کی تقریر نشر کی۔

درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ مریم نواز نے آئین کے آرٹیکل 204 (2) (b) اور توہین عدالت آرڈیننس 2003 کے آرٹیکل 2(c) کے تحت عدالت کی توہین کی ہےمدعا علیہ جج یا عدالت کی مبینہ بدانتظامی کا پرچار نہیں کر سکتیں لیکن آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت ریفرنس دائر کر کے صدر یا سپریم جوڈیشل کونسل کو مطلع کر سکتی ہیں۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ مریم نواز کو طلب کیا جائے اور ان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔

لاہور ہائیکورٹ نے عورت مارچ کی اجازت نہ دینے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت …