توہین الیکشن کمیشن کیس،عمران خان پیش نہ ہوئے

imran,asad and fawad

پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس ,ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے سماعت کی

عمران خان ،اسد عمر،فوادچوہدری کیخلاف توہین الیکشن کیس کی سماعت ہوئی،اسد عمراور ان کے وکیل انور منصور الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، عمران خان اور فواد چوہدری الیکشن کمیشن پیش نہیں ہوئے، چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چودھری کے وکیل نے انور منصور کے دلائل اختیار کرلئے،عدالت نے استفسار کیا کہ فواد چوہدری کہاں ہیں؟ وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ فواد چودھری بیمار تھے وہ نہیں آسکے،وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس اس کیس کی سماعت کا اختیار نہیں،توہین عدالت کیس میں جس کے خلاف بیان ہوتا ہے وہ سماعت نہیں کر سکتے قانون میں کمیشن کو سپروائز کرنے کے لیے ایک آفیسر کا ذکر ہے یہ بھی الیکشن کمیشن کی میٹنگز کے لئے ہے،توہین کی صورت میں بھی الیکشن کمیشن نوٹس کا ذکر ہے

ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ توہین عدالت پر پھر کیسے یہ قانون لاگو ہو گا،اکرام اللہ ممبر کے پی نے کہا کہ الیکشن ایکٹ 2017 سپیشل قانون ہے یا جنرل،انور منصور نے کہا کہ ایکٹ سپیشل ہے لیکن پروویژن جنرل ہے،کمیشن آرڈر پاس کرتا ہے سیکرٹری کے زریعے ،سیکرٹری ازخود آرڈر نہیں دے سکتا،توہین عدالت میں رجسٹرار نوٹس جاری نہیں کرتا،توہین عدالت میں فیصلے کے زریعے آگاہ کیا جاتا ہے،

الیکشن کمیشن نے دلائل سننے کے بعد فریقین کی حاضری اور پی ٹی آئی کے اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کرلیا الیکشن کمیشن 20 جون کو فیصلہ سنائے گا الیکشن کمیشن نے حکم دیا کہ اسد عمر، فواد چودھری اور دیگر20 جون کو پیش ہوں

واضح رہے کہ پچھلی سماعت پر ممبر الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ گزشتہ سماعت پر بھی عمران خان کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا موقع دیا تھا، جس پر وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ ہمارے خلاف 150 کیسز ہیں، روزانہ 36 کیسز ہوتے ہیں جس پرممبر الیکشن کمیشن نےکہا کہ جب 150 کیسز نہیں تھے تب بھی آپ پیش نہیں ہوتے تھے۔فیصل چوہدری نے سماعت جون کے پہلے ہفتے تک ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ چیزیں ہمارے ہاتھ میں نہیں ہیں، الیکشن کمیشن یہ بات دماغ سے نکال دے کہ ہم ان کی توہین کر رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت میں عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے، تینوں رہنمائوں کی عدم پیشی پر اگلی سماعت پر کیس کو بھی نمٹا دیں گے۔

مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے ایک اور درخواست دائر

عسکری قیادت کا پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس پر جاری کثیر ملکی عسکری مشق کا جائزہ

پاک فضائیہ خطے میں پاکستان کی سالمیت اور وقار کے دفاع کیلئے مکمل تیار ہے: سربراہ پاک فضائیہ

Comments are closed.