اسلام آباد: چئیرمین پی ٹی آئی کے خلاف توہین چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کیسز کی سماعت11 اکتوبر کیلئے مقرر کرلی گئی ہے۔
باغی ٹی وی : توہین الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کیس میں چئیرمین پی ٹی آئی، اسدعمر اور فواد چوہدری کے خلاف 11 اکتوبر کر فرد جرم عائد کی جائے گی چئیرمین پی ٹی آئی کے خلاف توہین چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کیسز کی سماعت11 اکتوبر کیلئے مقرر کرلی گئی ہے الیکشن کمیشن کے مطابق جواب دہ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
دوسری جانب سابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے اسلام آباد کی مقامی عدالت میں زیرسماعت بغاوت پراکسانے کے کیس میں بریت کی درخواست دائرکردی ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد طاہرعباس سپرا نے بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت کی۔
افغانستان کا آج ایک کروڑ 40 لاکھ ڈالر نیلام کرنے کا اعلان
فواد چوہدری اپنے وکیل فیصل چوہدری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے اوربریت کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ میرے خلاف مقدمہ سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا، کوئی ثبوت نہیں نہ ہی ایف آئی آرمیں لگائی دفعات کا اطلاق ہوتا ہے چالان میں بنیادی نوعیت کے ثبوت بھی نہیں حاصل کیے جا سکے، مدعی الیکشن کمیشن کا ملازم ہے، بیان کو سپورٹ کرنے کے لئے ملازم کا بیان شامل نہیں کیا گیافواد چوہدری نے کیس میں بریت کی درخواست منظور کرنے کی استدعا کی عدالت نے فواد چوہدری کی بریت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کردی۔