عمران خان، اسد عمراور فواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیسزڈی لسٹ

توہین الیکشن کمیشن کیسز کی سماعت کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائےگا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان، اسد عمراور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیسز کی ڈی لسٹ کردیئے۔

باغی ٹی وی: الیکشن کمیشن کے مطابق چیرمین پی ٹی آئی، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیسز کی 5 ستمبر کو سماعت نہیں ہوگی، الیکشن کمیشن کے ممبران کی عدم دستیابی کیوجہ سے کیسز ڈی لسٹ کیے گئے توہین الیکشن کمیشن کیسز کی سماعت کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائےگا-

واضح رہے کہ گزشتہ سال اگست میں الیکشن کمیش نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو مختلف جلسوں، پریس کانفرنسز اور متعدد انٹرویوز کے دوران الزمات عائد کرنے پر الیکشن کمیشن کی توہین اور ساتھ ہی عمران خان کو توہین چیف الیکشن کمشنر کا نوٹس بھی جاری کیا تھا۔

جی 20 اجلاس میں چینی صدرکےشرکت نہ کرنے پرمجھے بہت مایوسی ہوئی،جوبائیڈن

الیکشن کمیشن نے نوٹس میں عمران خان کے مختلف بیانات، تقاریر، پریس کانفرنسز کے دوران اپنے خلاف عائد ہونے والے بے بنیاد الزامات اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کے خلاف استعمال ہونے والے الفاظ، غلط بیانات و من گھڑت الزامات کا ذکر کرتے ہوئے عمران خان کو 30 اگست کو اپنے جواب کے ساتھ کمیشن میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا تھا۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو توہین الیکشن کمیشن کے نوٹسز جاری کیے ہیں اور کہا گیا ہے کہ 30 اگست کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہوں۔

منفرد اور حیرت انگیز آپریشن،10 ماہ کی بچی کے پیٹ میں بچہ ہونے کا انکشاف

نوٹس میں کہا گیا تھا کہ پیمرا کے ریکارڈ کے مطابق عمران خان نے 11 مئی، 16 مئی، 29 جون، 19، 20 جولائی اور 7 اگست کو اپنی تقاریر، پریس کانفرنسز اور بیانات میں الیکشن کمیشن کے خلاف مضحکہ خیز اور غیر پارلیمانی زبان استعمال کی، توہین آمیز بیانات دیے اور بے بنیاد الزامات عائد کیے جو براہ راست مرکزی ٹی وی چینلز پر نشر ہوئے۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو مخاطب کرکے نوٹس میں مزید کہا تھا کہ آپ نے 12 جولائی کو بھکر میں ہونے والے جلسے میں خطاب کیا جو ’اے آر وائی‘ پر نشر ہوا اور ساتھ ہی اگلے دن روزنامہ ’ڈان‘ میں شائع ہوا، جس میں آپ نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف توہین آمیز باتیں کیں اور ان پر من گھڑت الزامات عائد کیے۔

اسلام آباد میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان

Comments are closed.