توہین قرآن کا واقعہ،ملزمان گرفتار
قصور
تحصیل چونیاں کے شہر چھانگا مانگا میں توہین قرآن کا واقعہ,ملزمان گرفتار
تفصیلات کے مطابق چھانگا مانگا کے نواح محلہ پرانا رحمان پورہ میں مولانا محمد خالد امام مسجد مدنی کو معتبر ذرائع سے خبر ہوئی کہ ملزمان عاشق ولد مہتاب دین قوم گوندل عمر تقریبا 60 سال رہائشی محلہ پرانا رحمان پورہ چھانگا مانگا اور اس کی بیوی نسیم بی بی نے اپنی چارپائیوں کے نیچے قرآن پاک کے نسخے رکھے ہوئے ہیں جس کی اطلاع مولانا صاحب نے پولیس کو دی
جس پر فوری کاروائی کرتے ہوئے مقامی پولیس نے عاشق اور نسیم بی بی کو حراست میں لیا اور قرآن مجید کے نسخے تحویل میں لے کر حوالات میں بند کر دیا اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے