سوات،توہین مذہب کیس، مرکزی ملزم گرفتار

sawat

سوات، توہین مذہب کیس، پولیس نے قانون ہاتھ میں لینے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے

مدین میں مشتعل افراد کی جانب سے توہین مذہب کے الزام میں ایک شخص کو زندہ جلانے اور تھانے پر حملےکی تحقیقات میں مطلوب اہم ملزم گرفتار کیا ہے، ہوٹل میں ٹھہرے شخص پر توہین مذہب کا الزام لگا کر اسے زندہ جلا دیا گیا تھا اور تھانے کوبھی آگ لگا دی گئی تھی، پولیس نے واقعہ کے دو مقدمے درج کئے تھے، اب پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے.

ڈی پی او سوات زاہد اللہ خان کا کہنا ہے کہ قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی کے الزام میں علاقہ مکینوں نے شہری پر تشدد کیا اور اسے برہنہ کرکے سڑکوں پر گھسیٹا اور جب مدین پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کیا تو مشتعل ہجوم نے تھانے کو بھی آگ لگا دی اور توڑ پھوڑ کی تھی جب کہ مشتعل افراد ملزم کو تھانے سے نکال کر لے گئے تھے، ایس پی انویسٹی گیشن بادشاہ حضرت کا کہنا تھا کہ” مدین واقعہ میں تھانے کو نقصان پہنچا جبکہ کئی گاڑیوں کو بھی جلایا گیا ہے تاہم اب پولیس نے مدین میں جلاؤگھیراؤ ، تھانے پر حملےکی تحقیقات میں مطلوب اہم ملزم کوگرفتار کرلیا ہے جسے سوات کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا جائےگا”۔

سوات میں ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں مزید 10 مشتبہ افرادبھی گرفتار ہیں، مقدمے میں گرفتار 23 میں سے 21 افرادکو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا،واقعہ کے 2 مقدمات پولیس کی مدعیت میں درج ہیں، ایک ایف آئی آر مبینہ توہین کے مرتکب شخص کے خلاف جبکہ دوسری حملہ آوروں کے خلاف درج ہے

پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے مرکزی ملزم نے قانون ہاتھ میں لینے کے بعد ویڈیو بیان بھی دیا تھا، ملزم کا ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا

قومی اسمبلی: وزیرِ قانون کی سوات کے معاملے پر قرار داد کثرتِ رائے سے منظور

سوات: مدین واقعہ میں ملوث 23 افراد گرفتار، تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل

سوات،توہین مذہب کے الزام میں قتل ،تھانہ جلانے پرمقدمہ درج

توہین مذہب کے مبینہ ملزم کو ہم نے عاق کر دیا تھا، والدہ کا بیان
دوسری جانب توہینِ مذہب کرنے پر مشتعل ہجوم کے ہاتھوں مدین(سوات) میں جانبحق ہونے والے سلیمان کا تعلق سیالکوٹ سے ہے اس کی والدہ کا کہنا ہے کے میں نے اپنے بیٹے کو ڈیڑھ برس قبل عاق کر دیا تھا، سلیمان بیرون ملک محنت مزدوری کرتا تھا، – 2022 کو سلیمان جب بیرون ملک سے واپس آیا تو والدہ اور دیگر گھر والوں سے لڑنا، جھگڑنا اس کا معمول تھا، – 2022 میں والدہ اور بھائی کو جان سے مارنے کی کوشش پر والدہ کی مدعیت میں تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج ہوا – ڈیڈھ سال قبل ہم نے نا فرمانی اور غلط عادات کی وجہ سے بیٹے کو اخبار میں اشتہار دے کر عاق کر دیا تھا، سلیمان کی والدہ کا کہنا ہے نا فرمان بیٹے کے کسی بھی عمل کے ذمہ دار نہیں ہیں،

سوات واقعہ،وفاقی ادارے کی رپورٹ آ گئی،پولیس حراست میں ملزم نے توہین مذہب سے انکار کیا تھا
علاوہ ازیں سوات میں توہین مذہب کے واقعہ کے حوالہ سے وفاقی ادارے کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پولیس کی جانب سے ملزم کو تھانے منتقل کرنا غلطی تھی، ایس ایچ او نے حکام سے رہنمائی حاصل نہیں کی، نہ ہی ملزم کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ ہجوم کے وقت اعلیٰ پولیس افسران یا سیاسی رہنماؤں کی غیر موجودگی بھی نقصان کا باعث بنی،پولیس کی حراست میں ملزم نے توہین مذہب سے انکار کیا تھا، پولیس اور ہجوم کے درمیان تصادم میں پانچ پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی ہوئے تھے،جلاؤ گھیراؤ کے دوران تھانہ میں پولیس وین، 2 موٹر سائیکلیں اور 5 گاڑیاں بھی جلائی گئیں واقعے میں ڈی ایس پی آفس اور ایس ایچ او کوارٹر کو بھی نقصان پہنچا۔

Comments are closed.