مزید دیکھیں

مقبول

108 سالہ خاتون کا منفردعالمی ریکارڈ

ٹوکیو: جاپان سے تعلق رکھنے والی ایک 108 سالہ...

سینیٹ میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پرقراردادمنظور

سینیٹ میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر...

بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر ٹیم کی پرفارمنس سے ناخوش

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر...

وزیراعظم کا بلاول کے اعزاز میں افطار ڈنر،تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

اسلام آباد: وزیرِاعظم ہاؤس میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی...

ٹی 20 ٹیم سے ڈراپ پربابراعظم کےوالد بول پڑے

دورہ نیوزی لینڈ میں ٹی 20 اسکواڈ کا حصہ...

توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم و توہین مذہب کا مقدمہ، 16 اکتوبر سے قبل فیصلہ سنائیں گے، عدالت

توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم و توہین مذہب کا مقدمہ، 16 اکتوبر سے قبل فیصلہ سنائیں گے، عدالت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم و توہین مذہب کا مقدمہ، انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم و توہین مذہب کے مقدمے کی سماعت ہوئی

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے مقدمے کی سماعت کی،مدعی مقدمہ حافظ احتشام احمد ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہوئے ،زیر حراست چار ملزمان کو بھی عدالت کے روبرو پیش کیا گیا ،جج راجہ جواد عباس نے سماعت کے آغاز پر ملزمان کے وکیل کو حکم دیا کہ دفاعی شہادت قلمبند کروائیں،

ملزمان کے وکیل نے عدالت میں موقف اپنایا کہ وڈیو لنک کے ذریعے دفاعی شہادت قلمبند کرنے کی متفرق درخواست مسترد کرنے کے خلاف ہائیکورٹ سے ہم نے رجوع کر رکھا ہے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہائیکورٹ جانے اور آپ کی درخواست جانے، ہائیکورٹ نے ہمیں کارروائی کرنے سے نہیں روکا،ہم نے 16 اکتوبر سے قبل اس کیس کا فیصلہ سنانا ہے،

جج راجہ جواد عباس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دفاعی شہادت قلمبند کروانے کے لئے آخری موقع عدالت دے رہی ہے، 2 اکتوبر کو دفاعی شہادت قلمبند کروائیں، 2 اکتوبر سے ہی عدالت حتمی دلائل سننا بھی شروع کر دے گی،

عدالت نے حکم دیا کہ 2 اکتوبر کو ملزمان دفاعی شہادت قلمبند کروا سکتے ہیں، ملزمان کے پاس دفاعی شہادت قلمبند کروانے کے لئے یہ آخری موقع ہے،معزز عدالت نے مذکورہ مقدمے کی مزید سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کر دی،زیر حراست ملزمان کو سماعت کے بعد دوبارہ جیل بھیج دیا گیا،

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan