چار بکریاں ڈیکلیئر کر دیں لیکن تحفے چھپا لئے گئے، عطا تارڑ
وزیراعظم کے معاون خصوصی، ن لیگی رہنما عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شخص جس نے سائیکل پہ دفتر جانا تھا اور ریاست مدینہ بنانی تھی آج وہ چھپا بیٹھا ہے اس کے پاس کوئی جواب نہیں ہے کہ توشہ خانہ سے جو تحائف چوری کیے اور الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کی تو عدالت میں کیا جواب جمع کرائے۔
معاون خصوصی عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ چار بکریوں کے ساتھ ساتھ عمران نیازی نے 5 لاکھ کا فرنیچر بھی ڈیکلیئر کردیا لیکن وہ جو کروڑوں روپے کے تحفے لیے تھے جسے ڈیکلیئر 8 کروڑ 50 لاکھ کا کیا تو وہ تحفے کیوں چھپائے انہیں کیوں ڈیکلیئر نہیں کیا۔ ریاست مدینہ کے دعویدارکے پاس کوئی جواب نہیں ہے چیئرمین پی ٹی آئی کی چوری پکڑی گئی ہے چیئرمین پی ٹی آئی عدالت سے کیوں بھاگ رہے ہیں؟ چیئرمین پی ٹی آئی نےتوشہ خانہ سے لیے گئے تحفے ظاہرنہیں کیے ،توشہ خانہ کیس کاٹرائل پچھلے گیارہ ماہ سے چل رہا ہے چیئرمین پی ٹی آئی تکنیکی بنیادوں پرکھیل رہے ہیں غیر متعلقہ گواہان کی فہرست جمع کرانا تاخیری حربہ ہے توشہ خانہ کیس میں بہت سے جرائم ثابت ہوچکے ہیں چیئرمین پی ٹی آئی نے گوشوارے میں زیورات ظاہر نہیں کیے آپ جو چوری کے راستے ڈھونڈیں چوری چوری ہے جو آپ نے گواہان دئیے اس پر صدقے جائیںجب 342 کا بیان ہو چکا ہے تو کوئی مقصد نہیں کہ آپ راہ فرار اختیار کریں
بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار
ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا
فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں
بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل
بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی
فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے
سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے