کوئٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیرآکاخیل)9مئی کو شہر میں پی ٹی آئی مظاہرین کا توخی فاﺅنڈیشن کی ایمبولینس کو روک کر ڈرائیور پر تشدد
تفصیل کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماءاور چیئرمین توخی فاﺅنڈیشن شریف خان خلجی نے 9مئی کو کوئٹہ شہر میں پی ٹی آئی مظاہرین کی جانب سے توخی فاﺅنڈیشن کی ایمبولینس کو روک کر ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنانے اور گاڑی کو نقصان پہنچانے کے عمل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ توخی فاﺅنڈیشن سیاسی ، قبائلی اور طبقاتی تضادات سے بالاتر ہو کر معاشرے کے نادارافراد کی خدمت کے لئے کوشاں ہے 9مئی کو چیئر مین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد کوئٹہ میں مذکورہ جماعت کے کارکنوںنے ایئر پورٹ روڈ پر ہماری فاﺅنڈیشن کی ایمبولینس کو روک کر اسے جلانے کی کوشش کی ، گاڑی کے شیشے توڑ ے گئے اورایمبولینس کے ڈرائیور کو شدید تشدد کا نشانہ بنایاگیا جس سے ڈرائیور زخمی ہوا ۔ اس سارے عمل کی ویڈیوز اور تصاویرموجود ہیں کہ کس طرح مذکورہ جماعت کے کارکنوںنے غنڈہ گردی اور انسانیت دشمنی کی مثال قائم توخی فاﺅنڈیشن کے رضاکاروں کی تربیت اس انداز سے ہوئی ہے کہ ہمارے رضا کاروںنے اس کے باوجود پولیس تشدد سے زخمی ہونے والے مذکورہ جماعت کے کارکنوں کو ہسپتال پہنچایا اور ان کی جانیں بچائیں شریف خان خلجی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے صوبائی اور مقامی عہدیداران اس کا نوٹس لیں۔

Shares: