ٹوکیو پیرالمپکس میں گولڈ میڈل پہلی بار پاکستان کے نام، حیدر علی نے تاریخ رقم کر دی

0
58

ٹوکیو پیرالمپکس میں گولڈ میڈل پہلی بار پاکستان کے نام، حیدر علی نے تاریخ رقم کر دی
قومی ایتھلیٹ حیدر علی پیر المپکس کے ڈسکس تھرو مقابلے میں کامیابی حاصل کرکے گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں

نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق حیدر علی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں مردوں کے ڈسکس تھرو مقابلے میں شرکت کی اور انہوں نے پانچویں باری میں 55 . 26 میٹر کی کامیاب تھرو کی حیدر علی اس سے قبل بھی پاکستان کیلئے دو پیرالمپکس میڈل جیت چکے ہیں۔

حیدر علی کا تعلق پنجاب کے شہر گوجرانوالہ سے ہے اور ان کی دائیں ٹانگ پیدائشی طور پر بائیں ٹانگ سے دو انچ پتلی اور ایک انچ چھوٹی ہے اپنے اس نقص کے ساتھ بھی وہ پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کرتے دکھائی دیتے ہیں یدر علی نے اس سے قبل بھی پاکستان کے لیے دو پیرا اولمپکس میڈل جیت رکھے ہیں ۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ حیدر علی کو ڈسکس تھرو میں گولڈ میڈل جیتنے اور ٹوکیو میں سبز ہلالی پرچم سربلند کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں پاکستانی قوم آپکو سلام پیش کرتی ہے۔آپ اصل ہیرو ہیں آپ ہی ہیں پاکستان اور تیمور بھٹی آپکو بھی شاباش۔جب سب نےاس جوان کو پیرااولمپکس بھیجنے سے انکار کیا تو آپ ساتھ کھڑے ہوئے

Leave a reply