آج ملک بھر میں فی تولہ خالص سونے کی قیمت میں 2 ہزار 245 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24 قیراط خالص سونا 2 ہزار 245 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 59 ہزار 55 روپے فی تولہ پر آ گیا ہے۔اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا ایک ہزار 925 روپے کی کمی کے ساتھ 3 لاکھ 7 ہزار 831 روپے میں فروخت ہوا، جب کہ 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 765 روپے کمی آ کر 2 لاکھ 82 ہزار 188 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت میں 22 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت میں 19 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمتیں بالترتیب 3 ہزار 878 روپے اور 3 ہزار 324 روپے ہو گئیں۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں بھی 20 ڈالر کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 ہزار 378 ڈالر فی اونس رہی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ 24 قیراط خالص سونا ایک ہزار روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 61 ہزار 300 روپے پر آ گیا تھا۔
پاک بحریہ کا زخمی بھارتی عملے کی جان بچانے کے لیے کامیاب ریسکیو آپریشن
ایران کی جوابی کارروائی: اسرائیل پر 400 سے زائد میزائل اور 1000 ڈرونز داغے گئے








