کراچی :تولیہ فیکٹری میں آتشزدگی

فیکٹری میں رکھا ہوا سامان جل کر خاکستر ہوگیا
0
101

کراچی: سائٹ سپرہائی وے پر تولیہ فیکٹری میں آگ لگ گئی –

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سائٹ سپرہائی وے پر قائم تولیہ فیکٹری میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگ گئی، دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، فیکٹری میں رکھا ہوا سامان جل کر خاکستر ہوگیا،فیکٹری انتظامیہ نے فوری طور پر فائر بریگیڈ کو اطلاع دی جس کے بعد 5 فائر ٹینڈر نے موقع پر پہنچ کر 2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

اے آئی ٹیکنالوجی انسانیت کی بقا کو لاحق بڑے خطرات میں سے ایک ہے،ایلون مسک

فائر بریگیڈ کے مطابق ابتدائی طور پرآگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، فیکٹری میں رکھا ہوا تولیہ اور مشینیں جل گئیں، فیکٹری میں آگ بجھانے والے آلات موجود نہیں تھے جس کی وجہ سے آگ پھیلتی چلی گئی جبکہ عینی شاہدین کے مطابق آگ کے شعلے ایک سے دو کلو میٹر سے دیکھائی دے رہے تھے، آگ کی شدت زیادہ تھی جس کی وجہ سے فائر بریگیڈ کا عملہ بھی دور سے آگ بجھا رہا تھا –

نیتن یاہو کو 7 برس قبل خفیہ دستاویز میں حماس کے ممکنہ حملے سے خبردار …

Leave a reply