سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں؟ ترجمان بحریہ نے بتائیں تفصیلات

0
24

پاک بحریہ کی جانب سے اندرون سندھ کے اضلاع ٹھٹھہ اور سجاول کے علاقوں کے ٹی بندر اور شاہ بندر میں سمندری طوفان ”کیار” سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کیا گیا،

اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) پاک بحریہ کی جانب سے اندرون سندھ کے اضلاع ٹھٹھہ اور سجاول کے علاقوں کے ٹی بندر اور شاہ بندر میں سمندری طوفان ”کیار” سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی جانب سے اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں ضروری ساز و سامان اور کشتیوں کے ہمراہ فوری طور پر متاثرہ علاقوں کی جانب روانہ کی گئیں۔ متاثرہ علاقوں میں کیٹی بندر کے گوٹھ ٹھاکر کاریو اور حجامارو جبکہ شاہ بندر کے گوٹھ گل محمد اور عباس جٹ شامل تھے جہاں تقریباً 300 گھروں میں طوفان کے باعث سمندری پانی داخل ہو چکا تھا،

پاک بحریہ کے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت بڑی تعداد میں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ پاک میرینز کے دستوں نے پانی کا بہائو روکنے کیلئے حفاظتی بند باندھنے میں بھی مقامی افراد کی مدد کی۔ ریسکیو آپریشن کے دوران پاک بحریہ کی جانب سے مختلف مقامات پر میڈیکل کیمپ لگائے گئے جہاں مقامی افراد کو طبی امدادبھی فراہم کی گئی۔

Leave a reply