خیبر پختونخواہ کے معروف سماجی کارکن اور مقبول نوجوان رہنماء ذیشان ہوتی نے صوبائی یوتھ اسمبلی خیبرپختونخواہ کے نئے چئیرمین کے عہدے کا قلمدان سنبھال لیا۔ مردان سے تعلق رکھنے والے ذیشان ہوتی کا شمار خیبر پختونخواہ کی مثالی، مقبول اور ہردلعزیز نوجوان شخصیات میں ہوتا ہے۔ ذیشان ہوتی صوبائی یوتھ اسمبلی خیبرپختونخواہ کے بانی رکن ہیں اور اپنے مثالی سماجی کردار کے باعث نوجوانوں سمیت ہر مکتبہ فکر میں خاصے مقبول ہیں۔ مثالی شخصیت کے عہدہ سنھبالتے ہی خیبرپختونخواہ کے نوجوانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ باغی ٹی وی سے اظہار خیال کرتے ہوئے چئیرمین ذیشان ہوتی نے باغی ٹی وی کو بتایا کہ وہ صوبائی اسمبلی کو نوجوانوں کے لیے ایک مثالی تربیت گاہ بنائیں گے۔ ذیشان ہوتی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ نوجوانوں کی کردار سازی پر مکمل توجہ دیں گے تاکہ کل کو یہ نوجوان عملی زندگی میں حقیقی معنوں میں ملک و قوم کی خدمت کریں۔

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں