خیبر:طورخم بارڈر پر جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے گرینڈ قبائلی جرگہ تشکیل دے دیا گیا ہے۔
باغی ٹی وی : خیبر میں پاک افغان کشیدگی کے باعث طورخم تجارتی گزرگاہ آج سولہویں روز بھی بند ہے،سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ تین روز سے فائرنگ کا سلسلہ تھم چکا ہے، تاہم سرحدی راستہ بدستور بند ہے، جس کے باعث پاک افغان دوطرفہ تجارت اور پیدل آمدورفت معطل ہےسیکیورٹی ذرائع کے مطابق جھڑپوں میں مجموعی طور پر 8 ایف سی اہلکار زخمی ہوئے جبکہ افغان فورسز کے 3 اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔
افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے عمائدین نے بھی کشیدگی کم کرنے کے لیے ایک جرگہ تشکیل دیا ہے ذرائع کے مطابق 41 رکنی افغان جرگہ ننگرہار کے قبائلی عمائدین، علما اور تاجروں پر مشتمل ہے افغان گرینڈ جرگہ مذاکرات کے لیے طورخم سرحد پہنچ چکا ہے، جبکہ پاکستانی وفد بھی کچھ ہی دیر میں سرحد پر پہنچ جائے گا۔
ملک ناقابل تسخیربنایا نواز شریف تیرا شکریہ،تجزیہ :شہزاد قریشی
ذرائع کے مطابق گرینڈ جرگہ سب سے پہلے دونوں ممالک کے درمیان فائر بندی کروانے کی کوشش کرے گادوسرے مرحلے میں افغا ن فورسز کی جانب سے کی گئی متنازعہ تعمیرات کا جائزہ لیا جائے گا، اگر ان تعمیرات کو متنازعہ حدود میں پایا گیا تو ان کی تعمیر فوری طور پر رکوانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے،جرگے کا تیسرا مرحلہ طورخم سرحد کو ہر قسم کی آمدورفت کے لیے کھلوانے پر مشتمل ہوگا تاکہ تجارتی اور سفری سرگرمیاں بحال ہو سکیں۔
مریم نواز نےمزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے اہم منصوبوں کی منظوری دیدی
واضح رہے کہ طورخم سرحدی گزرگاہ پر 12 روز قبل کشیدگی اس وقت پیدا ہوئی تھی جب افغان فورسز نے متنازع علاقے میں ایک چیک پوسٹ کی تعمیر شروع کی، جس پر پاکستانی فورسز نے مداخلت کرکے تعمیراتی کام رکوا دیا، اس کے نتیجے میں دونوں طرف سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جو دو دن تک جاری رہا۔
ملک ناقابل تسخیربنایا نواز شریف تیرا شکریہ،تجزیہ :شہزاد قریشی