طور خم بارڈر پر پہاڑی تودہ گرنے سے متعدد کنٹینرز اور مال بردارگاڑیاں ملبے تلے دب گئیں
خیبر میں طور خم سرحدی گزر گاہ کے قریب ایکسپورٹ روڈ پر پہاڑی تودہ گرنے سے متعدد کنٹینرز اور مال بردارگاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، اس دوران کارگو گاڑیوں میں آگ بھی بھڑک اٹھی ۔
باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر طورخم ایکسپورٹ روڈ پر پہاڑی تودہ گرنے سے ایکسپورٹ روڈ پر موجود ایک درجن سے زائد مال بردار گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں اس دوران مال بردار گاڑیوں میں اچانک آگ بھی بھڑک اٹھی اور اس وقت ایک درجن سے زائد گاڑیاں آگ کی لپیٹ میں آگئیں جس کے نتیجے میں متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے-
سی ٹی ڈی کا راجن پور میں آپریشن، کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد اپنے ہی …
حادثہ میں کئی افراد زخمی ہوئے،اب تک 8 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی ، جن میں سے 2 زخمیوں کو لنڈی کوتل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں اجراللہ اور خاصہ دار نامی ڈرائیورز شامل ہیں جنہیں طبی امداد دی جاری ہیں جب کہ دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ایس ایچ او عشرت علی خیبر کے مطابق پہاڑی تودہ گرتے وقت گاڑیوں میں ڈرائیورز بھی موجود تھے جس کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ہے ریسکیو1122 خیبر، پشاور، نوشہرہ، چارسدہ اور مردان کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، سرچ آپریشن میں ریسکیو 1122 کی 12 ایمبولینسز، 4 فائر ویکلز، 3 ریکوری ویکلز اور 3 ہیوی ایکسیویٹر حصہ لے رہی ہیں۔
کچا آپریشن: چوکیوں سے غیر حاضر 71 اہلکاروں کی 2 سال کی سروس ضبط
ڈپٹی کمشنر عبدالناصرخان کا کہنا ہے کہ ملبہ ہٹانے اور آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں، بھاری مشینری اور ریسکیو عملہ کارروائی میں حصہ لے رہا ہے10 سےزائد مال بردار گاڑیاں پہاڑی تودے تلے دب گئی ہیں، ملبہ ہٹانے تک اصل نقصانات کا اندازہ قبل از وقت ہوگا،ملبے تلے دب جانے والی گاڑیوں میں عملہ بھی موجود ہے لنڈی کوتل اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔