تورغر میں اب ترقی کا نیا دور شروع ہوگا،وزیراعظم شہباز شریف

دوست ممالک کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اربوں ڈالر مشکل حالات میں فراہم کیے
0
53
KPK

وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے ضلع تورغر کا دورہ کیا –

وزیراعظم شہباز شریف نے تورغر بونیر آر سی سی پل سمیت خیبرپختونخوا میں مختلف منصوبوں کا بھی سنگ بنیاد رکھ دیا کیپٹن صفدر نے منصوبوں پر بریفنگ دی،وزیراعظم نے مقامی قبائلی عمائدین و مشران سے خطاب میں کہا کہ ضلع تورغر میں سڑکوں، پلوں اور دیگرمنصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا ہے، تورغر میں اب ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔

تورغر میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تورغر کے مشران نے پاکستان کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں اور قیام پاکستان میں قبائلی عمائدین کا خون شامل ہے، عمائدین اور مشران کی قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، کوششیں کی جاتیں تو پاکستان سمیت کے پی صوبہ بھی بہت تیزی سے ترقی کرتا لیکن گزرے وقت پر ماتم کرنے کا کوئی فائدہ نہیں، ہمیں سبق حاصل کرناہوگا۔

محافظ ہو جہاں محمود عالم سا کوئی بیٹا ، وہ دھرتی سر اٹھاتی ہے وہ …

وزیراعظم نے تورغر میں دانش اسکول بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں درجنوں دانش اسکول بنوائےجہاں یتیم بچے تعلیم حاصل کرتے ہیں، خیبرپختونخوا میں بھی غریب کے بچوں کے لیے دانش اسکول بنائے جائیں گے، تعلیم اور صحت کی سہولتیں عوام کا بنیادی حق ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف نےاپنے دور میں یہاں تاریخی منصوبے شروع کیے، گزشتہ حکومت نے منصوبوں کو سرد خانے میں ڈال دیا تھا، نواز شریف کے منصوبوں کو اب آگے بڑھایا جارہا ہے بجٹ میں منصوبوں کیلئےرقم مختص کردی ہے، وفاقی حکومت منصوبوں کی تکمیل میں صوبے کی معاونت کرے گی۔

میرون لیزلی مڈلکوٹ پاک فضائیہ کا جنگجو پائلٹ ،جو وطن پہ قربان ہوا اور سمندر …

انہو نے کہا کہ پاکستان کے اندر اور باہر بیٹھے لوگ ملک کے ڈیفالٹ ہونےکی دعائیں کررہے تھے بڑی مشکل سے ہم نے آئی ایم ایف کا پروگرام کیا کیونکہ ہمیں پاکستان کو ڈیفالٹ سےبچانا تھا، اب 12جولائی کو آئی ایم ایف بورڈ کی میٹنگ ہے، انشااللہ آئی ایم ایف کا معاہدہ ہوگا دوست ممالک کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اربوں ڈالر مشکل حالات میں فراہم کیے، آرمی چیف عاصم منیر کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے سعودی عرب اور یو اے ای سے 3 ارب لے کر دیے ، سب نے مل کر ملکی ترقی میں کردار ادا نہ کیا تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کرےگی، نواز شریف کے دور کے بعد جو دور شروع ہوا وہ سب جانتے ہیں۔

سویڈن واقعے پر بات کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی پر پوری دنیا سراپا احتجاج ہے،دنیا کو بتائیں گے قرآن پاک کی بے حرمتی کسی صورت قبول نہیں-

وزیراعظم شہباز شریف کو مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی گئی، انہوں نے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

یاسمین راشد اور خدیجہ شاہ سمیت دیگرخواتین کےجوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

Leave a reply