تورخم بارڈر پر کسٹم حکام کی بڑی کارروائی،بڑی مقدار میں آئس پکڑی گئی

لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ)تورخم بارڈر پر کسٹم حکام کی بڑی کارروائی،بڑی مقدار میں آئس پکڑی گئی

ڈی سی صائقہ عباس نے بتایا کہ پاک افغان طورخم بارڈر پر کسٹم انفورسمنٹ حکام کی بڑی کارروائی ،دوران تلاشی 6 کلوگرام آئس پکڑی گئی جس کی مالیت 7 کروڑ روپے بنتی ہے.

پاک افغان طورخم بارڈر پر کسٹم انفورسمنٹ حکام نے اریول سکینر پر منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی اور کسٹم کلکٹر انفورسمنٹ خواجہ خرم نعیم کے انفارمیشن پر طورخم کے راستے افغانستان سےپاکستان داخل ہونے والی دو خواتین سے تلاشی کے دوران 6 کلوگرام آئس برآمد کرلی گئی

اس موقع پر ڈی سی انفورسمنٹ صائقہ عباس نے کہا کہ حراست میں لی گئی خواتین مزدور کار ہیں، جنہوں نے آئس کو گھی کے ڈبوں میں چھپاکر پاکستان سمگل کرنے کی کوشش کی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں پکڑی گئی منشیات کی قیمت 7 کروڑ روپے ہے

کسٹم انفورسمنٹ حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ طورخم کسٹم اسٹیشن میں کسی کو غیر ملکی کرنسی، اسلحہ اور منشیات سمیت غیر قانونی اشیاء سمگلنگ کی اجازت نہیں دینگے اور اس کے لئے ہم تمام وسائل بروئے کار لائیں گے.

Leave a reply