پاک افغان بارڈر تورخم دوبارہ کھول دیا گیا

لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ)پاک افغان بارڈر تورخم دوبارہ کھول دیا گیا

پاکستان اور افغانستان کے درمیان واقع اہم بارڈر کراسنگ پوائنٹ تورخم کو تین دن کی بندش کے بعد دوبارہ مسافروں اور تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔

ذرائع کے مطابق، بارڈر کھولنے کے بعد مسافر آزادانہ طور پر افغانستان اور پاکستان کے درمیان آ جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، تجارتی سامان لے جانے والی ایکسپورٹ اور امپورٹ مال بردار گاڑیاں بھی بارڈر کراس کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ 12 اگست کی دوپہر کو بارڈر اس وقت بند کر دیا گیا تھا جب افغان فورسز نے متنازعہ علاقے میں تعمیراتی کام شروع کر دیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔ اس واقعے کے بعد بارڈر عام آمدورفت اور تجارتی سرگرمیوں کے لیے بند ہو گیا تھا۔

Comments are closed.