ڈیرہ اسماعیل خان(نامہ نگاراحمدنوازمغل)تھانہ یونیورسٹی کی حدود غفارے والی ٹی سے دوافراد کی تشددزدہ نعشیں برآمد،دونوں افراد کو نامعلوم ملزمان نے اسلحہ آتشیں سے فائرنگ کرکے قتل کیا،یونیورسٹی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ یونیورسٹی کی حدود غفارے والی ٹی سے دو افراد کی نعشیں برآمدہوئیں جن کی شناخت شعیب اوراورنگزیب کے نام سے ہوئی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق دونوں کورات کے وقت نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیااورموقع سے فرارہوگئے ۔تھانہ یونیورسٹی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Shares: