ملتان،باغی ٹی وی (ویب نیوز) ایک ہی گھر سے 3 خواتین کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
تفصیل کے مطابق ملتان کے علاقہ ممتاز آباد میں واقع ایک گھر سے 3 خواتین کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جن کی شناخت شمشاد انور ، نسرین اختر اور سمعیہ اختر کے نام سے ہوئی ہے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری ریسکیو ٹیموں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے نشتر اسپتال منتقل کر دیا، اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ ممتاز آباد ڈاک خانے والی گلی میں واقع ایک گھر میں پیش آیا، اور اب تک کی تفتیش کے مطابق مرنے والوں میں گھر کی سرپرست خاتون شمشاد انور، اس کی ہمشیرہ اور بیٹی شامل ہے۔
پولیس کی واقعاتی رپورٹ کے مطابق مرنے والی شمشاد انور کی بیٹی عاصمہ بی بی نے پولیس کو بتایا ہے کہ گھر میں اس کی والدہ شمشاد انور، ہمشیرہ سمیعہ اور خالہ نسرین اختر کرایہ کے مکان میں رہتی تھی، وہ دو دن سے وہ اپنی والدہ شمشاد انور سے رابطہ کر رہی تھی لیکن رابطہ نہیں ہو پا رہا تھا۔
عاصمہ بی بی کے مطابق بارہا کوشش کے باوجود رابطہ نہ ہونے پر وہ اپنی ماں کے گھر آئی تو دروازہ بند تھا اور کسی نے نہ کھولا، شور کی آواز سن کر اہل علاقہ جمع ہوگئے اور دیوار پھلانگ کر دروازہ کھولا گیا تو کمرے میں تشدد زدہ لاشیں پڑی تھیں۔
ملتان : ایک ہی گھر سے 3 خواتین کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
