اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس ٹو میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
عدالت نے ایف آئی اے کی کیس میں پراسیکیوٹر مقرر کرنے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دینے کی استدعا بھی مسترد کر دی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ کل تک پراسیکیوٹر مقرر کر کے عدالت میں پیش ہوں، بشریٰ بی بی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ مقدمہ یہ بنایا کہ 7 مئی سے 10 مئی کے دوران تحفے ملے، ملٹری سیکریٹری نے توشہ خانے کے سیکریٹری کابینہ ڈویژن کو انفارم کر دیا تھا، بلغاری سیٹ کی تقریباً 60 لاکھ روپے قیمت لگائی، پرائس کا تخمینہ 5.8 ملین لگایا گیا، اس قیمت کے تخمینے کو کسٹم کلیکٹر سمیت 3 افراد نے درست قرار دیا، تقریباً 30 لاکھ روپے کی ادائیگی پر یہ خرید لیا گیا، پراسیکیوشن کا کہنا ہے کم قیمت لگوا کر خزانے کو نقصان پہنچایا گیا،توشہ خانہ ٹو کیس پہلے ریفرنس سے ملتا جلتا کیس ہے، پہلے اور اس ریفرنس میں ایک جیسے الزامات ہیں،ایک توشہ خانہ کے دو مقدمات کیسے بن سکتے ہیں، دونوں مقدمات میں ملزمان بھی ایک جیسے ہیں،عدالت نے بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس ٹو میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کر دی
اسرائیل کی عمران خان سے امیدیں ،گولڈسمتھ خاندان کااہم کردار
عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا
اسرائیل کوتسلیم کرنےکی مہم میں عمران خان ٹرمپ کےساتھ تھا:فضل الرحمان
سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، نیب ترامیم بحال








