بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس حتمی مراحل میں داخل ہو گیا۔

توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی،توشہ خانہ ٹو کیس میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 342 بیان کا سوالنامہ فراہم کر دیا۔ دونوں ملزمان کے سوالنامے 29-29 سوالات پر مشتمل ہیں،بانی پی ٹی آئی کے وکیل قوسین فیصل مفتی نے گواہ نیب کے تفتیشی افسر محسن ہارون پر جرح کی، توشہ خانہ ٹو کیس کے تمام گواہان پر وکلاء صفائی کی جرح مکمل کر لی گئی۔ کیس میں کُل 20 گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے گئے ہیں،عدالت نے کیس کی سماعت 8 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی عدالت کے سوالنامے کا جواب 8 اکتوبر کو جمع کرائیں گے،بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں، سلمان اکرم راجہ، بیرسٹر سیف، بیرسٹر علی ظفر، مشال یوسفزئی، وکیل احمد مصر سماعت کے دوران کمرۂ عدالت میں موجود تھے۔

علیمہ خان نے کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر سلمان صفدر کے مطابق اس ہفتے میں توشہ خانہ ٹو میں یہ سزا سنا دیں گے۔ کیونکہ 16 کو القادر کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہے،س اروں کو پتہ ہے کہ عمران اور بشریٰ کو انہوں نے سزا دینی ہے.کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں جج راجہ انعام منہاس یا تو چھٹی پر چلے جائیں گے یا بیمار ہو جائیں گے کیونکہ کل توشہ خانہ کیس کی سماعت ہے،یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ جج منہاس کل سماعت کرے ،

Shares: