پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے اس کیس کی تفتیش کے لیے تین رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی ہے۔
ایف آئی اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، اس جے آئی ٹی کی نگرانی ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر واجد حسین کریں گے۔ اس ٹیم میں سب انسپکٹر کاشف ریاض اور شمس خان بھی شامل ہیں، جو مل کر تحقیقات کو آگے بڑھائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے براہ راست تحقیقات کرے گی۔ ٹیم عدالت کی معاونت سے اس کیس میں قانونی کارروائی کا آغاز کرے گی اور تمام شواہد کی روشنی میں مزید کارروائی کی جائے گی۔
یہ تحقیقات توشہ خانہ ٹو کیس کے سلسلے میں کی جا رہی ہیں، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ نے توشہ خانہ کے تحائف کے بارے میں غلط بیانی کی اور ان کی معلومات کو چھپایا۔ ایف آئی اے کی تحقیقات کا مقصد ان الزامات کی حقیقت معلوم کرنا اور قانونی کارروائی کو آگے بڑھانا ہے۔
وفاق کو صوبوں کے ساتھ مل کر تعلیمی چیلنجز سے نمٹنا چاہیے،وزیراعظم
2020 میں امریکی انتخابات،ٹرمپ کی اقتدار کیلئے مجرمانہ کوششیں، رپورٹ جاری








