توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس ،5 رکنی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل

0
167
Tosha Khana

نیب نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس کی پیروی کیلئے 5 رکنی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دے دی۔ جس کی سربراہی سردار مظفر عباسی 5 رکنی پراسیکیوشن ٹیم کریں گے، نیب کی پراسیکیوشن ٹیم میں سپیشل پراسیکیوٹر نیب عرفان احمد اور سہیل عارف شامل ہیں، بیرسٹر اویس ارشد اور امجد پرویز بھی 5 رکنی کمیٹی کا حصہ ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ کیس اور 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں نیب نے حال ہی میں دو ریفرنسز دائر کیے ہیں، دونوں ریفرنسز کی پیروی کیلئے 5 رکنی ٹیم نے کام شروع کر دیا ہے، توشہ خانہ کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہوگی۔خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے توشہ خانہ فوجداری کیس میں ضمانت ملنے اور سپریم کورٹ سے سائفر کیس میں ضمانت منظور ہونے کے باوجود بھی بانی پی ٹی آئی کی جیل سے رہائی ممکن نہیں ہے۔نیب نے سابق وزیراعظم کو دو ریفرنسز توشہ خانہ کیس اور 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں گرفتار کر رکھا ہے، دونوں کیسز ٹرائل کورٹ میں زیر سماعت ہیں جن کا فیصلہ آنے تک بانی پی ٹی آئی کی جیل سے رہائی ممکن نہیں۔

Leave a reply