ٹوٹے پھوٹے جھولے ویران سنسان پارک

قصور
پتوکی پارک میں ٹوٹے پھوٹے جھولے ناقص صفائی کا انتظام پارک میں ہر وقت سنسانی چھائی رہتی ہے
تفصیلات کے مطابق پتوکی سٹی میں سابقہ اسسٹنٹ کمشنر آصف ڈوگر کی زیر نگرانی مخیر حضرات کے تعاون سے کروڑوں رپے کی لاگت سے 4 ایکڑ کی قیمتی اور کمرشل جگہ پر بننے والا پارک موجودہ اسسٹنٹ کمشنر اسامہ شیرون کے زیر سایہ عملے کی عدم توجہ اور لاپرواہی کی نظر ھو گیا ہے شہری پارک کی حالت زار کو دیکھتے ھوٸے انتظامیہ پر پھٹ پڑے جبکہ پارک میں گندگی اور پانی نے جھولوں کا برا حال کر رکھا ھے پارک میں اسسٹنٹ کمشنر کے آفس کی موجودگی کے باوجود صفاٸی ستھراٸی کے ناقص انتظامات ہیں اور پھر ناقص میٹیریل سے تیار شدہ براٸے نام جھولے بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ھو چکے ہیں حالیہ دنوں میں کمزور جھولوں سے گر کر تین بچے شدید زخمی بھی ھوٸے ہیں نیز پارک میں سٹریٹ لاٸٹ کی عدم موجودگی بھی انتظامیہ پر سوالیہ نشان بن گٸی اسی حوالے جب اسسٹنٹ کمشنر پتوکی اسامہ شیرون سے موقف لیا گیا تو انہوں نے اپنی ذاتی مصروفیت کا بہانہ ظاہر کرتے ھوٸے گفتگو کو گول کر دیا 2 لاکھ سے زاٸد آبادی پر مشتمل شہر پتوکی کے باسیوں نے حکام بالا سے پتوکی انتظامیہ کی غفلت پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Comments are closed.