ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس میں سائیکلیسٹ خطرناک حادثے کا شکار
ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس کے دوران ایک سائیکلسٹ کھائی میں گر کر ہلاک ہوگیا جس کے بعد ریس ملتوی کردی گئی۔سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ سائیکلسٹ جینو میدر ریس کے دوران ایک خطرناک حادثے کا شکار ہوئے جنہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔سوئس سائیکلسٹ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتےہوئے دم توڑ گئے۔ منتظمین نے ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس حادثے کے باعث ملتوی کردی ہے جینو میدر ٹور ڈی سوئس میں اپنی ٹیم بحرین وکٹوریس کی نمائندگی کر رہے تھے اور ریس کے پانچویں مرحلے میں حادثے کا شکار ہوگئے۔ریس کے منتظمین کی جانب سے بیان کے مطابق ریس کے پانچویں مرحلے میں جبکہ 200 کلو میٹرز کا فاصلہ طے کیا جاچکا تھا اور ریسرز اختتامی لائن کی جانب بڑھ رہے تھے، سوئس سائیکلسٹ کی تیز رفتار سائیکل امریکن سائیکلسٹ میگنس شیفلڈ سے ٹکراگئی جس کے بعد جینو میدر کھائی میں جا گرے۔منتظمین کے مطابق جینو میدر کھائی کے نیچے پانی میں بے سدھ پائے گئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔امریکی سائیکلسٹ جن سے جینو میدر کی ٹکر ہوئی تھی انہیں بھی شدید چوٹیں آئیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔