چیمپئنز ٹرافی:ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے،روہت شرما

پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم میچ 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا-

ممبئی: بھارتی کپتان روہت شرما نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے-

باغی ٹی وی : روہت شرما نے اتوار کو وانکھیڈے اسٹڈیم ممبئی میں منعقدہ تقریب کے دوران کہا کہ مجھے یقین ہے جب ہم چیمپئنز ٹرافی کے لیے دبئی میں اتریں گے تو 140 کروڑ بھارتیوں کی دعائیں ہمارے ساتھ ہوں گی ہم ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے اور چیمپیئنز ٹرافی جیت کر وانکھیڈے اسٹیڈیم لائیں گے۔

واضح رہے کہ 8 ٹیموں پر مشتمل چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہوگا جو 9 مارچ تک جاری رہے گی،ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 15 میچز کھیلے جائیں گے گروپ اے میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش ہیں جبکہ گروپ بی میں افغانستان، جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور آسٹریلیا شامل ہیں۔

ٹرمپ کی حلف برداری سے قبل واشنگٹن میں خطاب کےاہم نکات

ٹورنامنٹ کے میچز دبئی اور پاکستان کے تین شہروں کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے میزبان پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے 19 فروری کو کراچی میں ہوگا اور یہ ٹورنامنٹ کا بھی پہلا میچ ہو گا پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم میچ 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

بھارت کا چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول:

20 فروری، بنگلہ دیش بمقابلہ بھارت، دبئی، 23 فروری، پاکستان بمقابلہ بھارت، دبئی، 2 مارچ، نیوزی لینڈ بمقابلہ انڈیا، دبئی

صبا فیصل نے گھر میں لڑائی جھگڑے کی وجہ گھریلو ملازماؤں کو قرار دیدیا

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارت کا اسکواڈ:

روہت شرما (کپتان)، شبمن گل (نائب کپتان)، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، اکسر پٹیل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ، محمد شامی، ارشدیپ سنگھ، یاشاسوی جیسوال، رشبھ پنت، اور رویندرا جدیجا

دوسری جانب بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج کو چیمپئنز ٹرافی اور انگلینڈ کیخلاف سیریز میں ون ڈے ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے،بھارتی سلیکٹرز نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے محمد سراج کی جگہ ارشدیپ سنگھ کو ٹیم میں شامل کیا تھا۔

ایران نے گستاخی رسول ﷺ کرنے پر گلوکار کو موت کی سزا سنا دی

اس حوالے سے روہت شرما کا کہنا تھا کہ سراج پرانی گیند سے بولنگ نہیں کرپاتے، ٹیم کو ایک ایسے بولر کی ضرورت تھی جو درمیانی اور آخری اوورز میں نئی ​​گیند سے گیند کرسکے جب سراج کو نئی گیند نہیں دی جاتی تو وہ اپنا اثر کھو دیتا ہے، یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ اسے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا لیکن ہمارے پاس ایسے لڑکوں کی تلاش کے علاوہ کوئی آپشن نہیں تھا جو ہمیں ورائٹی دے سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایسے بولرز ہیں جو نئی گیند سے گیند کر سکتے ہیں، درمیان میں گیند کر سکتے ہیں اور ڈیتھ اوورز میں گیند کر سکتے ہیں ان تین گیند بازوں (جسپریت بمراہ، محمد شامی اور ارشدیپ سنگھ) کے ساتھ ہم ایسا کر سکتے ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی :سنیل گواسکر نے پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا

واضح رہے کہ محمد سراج نے آسٹریلیا کے خلاف پانچوں ٹیسٹ میچ کھیلے جس میں انہوں نے 20 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

Comments are closed.