ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)کراچی سمیت کئی شہروں کو میٹھاپانی دینے والی کینجھر جھیل میں انڈسٹری کا زہریلا پانی چھوڑ دیاگیا
تفصیلات کے مطابق کینجھر جھیل کا پانی جو کراچی سمیت دیگر علاقوں میں پینے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے جس میں کچھ عرصہ سے کوٹری اور نوری آباد ملز ایریاز کا گندہ کیمیکلز والا زہریلا پانی چھوڑا جا رہا ہے۔ کینجھر جھیل جو کراچی سمیت لاکھوں لوگوں کے لئے پینے کے صاف پانی کا واحد ذریعہ ہے یہ ایک رامسر سائیٹ ویٹ لینڈ اور سینکچری ہے کا درجہ رکھتی ہے جہاں بہت سے آب حیاتیات اور ہر قسم کے جاندار پائے جاتے ہیں یہ ہزاروں ماہیگیروں کے روزگار کا واحد ذریعہ ہے کینجھر کنزرویشن نیٹ ورک کے رہنماء انیس ہیلایو، ارشاد عمر گندرو، عبد الرؤف پالاری ابراہیم گندرو، غلام نبی گندرو، سید شیر علی شاہ کاظمی، سید بچل شاہ کاظمی، عثمان چوہان، ساجد علی گندرو، عبد الغفور گندرو، مرتضیٰ گندرو، ظفر اقبال جاکھرو، سلیم گندرو اور دیگر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ کینجھر جھیل میں گزشتہ کچھ عرصے سے نوری آباد اور کوٹری کے صنعتی ایریاز کا زہریلا گندا پانی مسلسل کینجھر جھیل میں آ رہا ہے جس کے پینے سے سینکڑوں لوگ پیٹ اور جلدی امراض و دیگر خطرناک بیماریوں میں مبتلاء ہو چکے ہیں آب جیوت اور آب حیاتیات یعنی مچھلیوں اور قدرتی گھانس جو آب جیوت کے لئے ایک قدرتی غذا بھی ہے جسے ہاتھوں سے تباہ کیا گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ یہ زہریلا اور بدبو دار پانی کینجھر جھیل اور لاکھوں انسانوں اور آب حیاتیات کے لئے میٹھا زہر ہے انہوں نے حکومت سندھ سمیت متعلقہ اداروں سے پر زور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کینجھر جھیل میں دو اطراف سے آنے والے زہریلے بدبو دار پانی کو فوری طور پر روکا جائے کینجھر جھیل سمیت لاکھوں افراد کی زندگیوں اور آب حیاتیات کو بچایا جائے بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائے گا۔

Shares: