ٹی ایل پی کے کارکنوں کی جانب سے احتجاج سنگین صورت اختیار کرگیا,شہر قائد جلاؤ گھیراؤ کی لپیٹ میں۔

0
71

تحریک لبیک کے امیر سعد حسین رضوی کی گرفتاری کے بعد شہر کے مختلف مقامات پر احتجاج، سڑکیں بند کردی گئیں۔
ٹی ایل پی کارکنان کی جانب سے ٹاور، حب ریوور روڈ اور اورنگی ٹاون میں بھی پر زور احتجاج جاری۔
اورنگی پانچ نمبر پر پولیس موبائل پر مشتعل افراد کا حملہ اور پتھراؤمشتعل افراد نے سڑکوں پر ٹائر نذرآتش کردئیے، شدید نعرے بازی، احتجاج اور سڑکوں کی بندش سے شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔متعدد شاہراؤں پر بدترین ٹریفک جام۔ پولیس کا احتجاج کرنے والوں پر کریک ڈاون کیا گیا۔ ٹاور کا علاقہ کلیئر کروادیا گیا، جبکہ متعدد افراد کے گرفتار ہونے کی خبر ملی ہے۔
ٹی ایل پی کے کارکنان نمائش چورنگی پر جمع ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ پاور ہاؤس چورنگی نارتھ کراچی پر بھی احتجاج کی تیاریاں ہو رہی ہیں ۔کراچی اسٹار گیٹ پر تحریک لبیک کے کارکنوں کا سڑک بند کرکے احتجاج جا ری ،جس سےٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے۔ اورنگی ٹاؤن 5 نمبر میں پتھراؤ، شیلنگ اور فائرنگ کے واقعات پیش آئے ہیں،واقع میں ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

Leave a reply