ڈیرہ غازی خان، باغ ٹی وی (نیوز رپورٹر شاہد خان )ڈیرہ غازی خان گرلز کالج وڈور روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی والوں نے روڈ کے اوپر ہی اپنا سٹینڈ لگایا ہوا ہے شمس آباد کالونی، عبداللہ ٹاؤن کالونی اور نزدیکی آبادی میں سے گزرنے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے

صبح سکول جانے کے لیے معصوم بچے اس روڈ سے گزرتے ہیں کئی بار اس جگہ پر ان ٹریکٹر ٹرالیوں کی وجہ سے ایکسیڈنٹ ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے بہت سے معصوم بچوں کی جانیں بھی ضائع ہو چکی ہیں، مقامی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے

باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے شہریوں نے کمشنر ڈیرہ غازی خان ،ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سے پرزور اپیل کی ہے کہ ٹریکٹرٹرالیوں کے اس غیرقانونی اسٹینڈ کے خلاف ایکشن لیکر ان ٹریکٹر ٹرالیوں کو آبادی سے باہر مہاجروں والے قبرستان کے پاس ٹھہرانے کا پابند کیا جائے تاکہ یہاں کے رہائشی اورعام گذرنے والے شہری اور معصوم بچے ناگہانی حادثات کا شکار ہونے سے بچ سکیں.

Shares: