رواں مالی سال 26-2025 کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 32.92 فیصد اضافے کے ساتھ 9 ارب 36 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گیا۔ اس دوران درآمدات میں اضافہ جبکہ برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر میں سالانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں 45.83 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ماہانہ بنیادوں پر یہ خسارہ 16.33 فیصد بڑھ کر 3 ارب 34 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا۔رپورٹ کے مطابق جولائی تا ستمبر 2025 کے دوران درآمدات 13.49 فیصد اضافے کے ساتھ 16 ارب 97 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہیں، جبکہ صرف ستمبر 2025 میں درآمدات کا حجم 5 ارب 84 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہا۔

ادارہ شماریات کے مطابق پہلی سہ ماہی میں ملکی برآمدات 3.83 فیصد کمی کے بعد 7 ارب 60 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز تک محدود رہیں۔ صرف ستمبر 2025 میں برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 11.71 فیصد کمی آئی اور ان کا حجم 2 ارب 50 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کیا گیا۔

مانچسٹر میں یہودی عبادت گاہ کے باہر حملہ، 2 افراد ہلاک اور 3 زخمی

سندھ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے اور سخت سزائیں نافذ

پشاور میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 4 اہلکار زخمی

Shares: