پاک افغان تجارت میں رکاوٹیں, تاجروں کو مشکلات کا سامنا

لنڈی کوتل (باغی ٹی وی رپورٹ)پاک افغان تجارت میں رکاوٹیں, تاجروں کو مشکلات کا سامنا

تفصیلات کے مطابق پاک افغان تجارت میں مختلف قسم کی رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں جس سے دونوں ممالک کے تاجروں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ گزشتہ روز لیزان کمیٹی کے اجلاس میں اس مسئلے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

کمیٹی کے ممبران کا کہنا ہے کہ طورخم، غلام خان اور خرلاچی بارڈرز پر کسٹمز کلیئرنس میں تاخیر کے ساتھ ساتھ ٹی اے ڈی کے مسائل بھی تاجروں کو پریشان کر رہے ہیں۔ سینکڑوں مال بردار گاڑیاں بارڈرز پر کھڑی ہیں اور انہیں کلیئرنس میں کافی وقت لگ رہا ہے۔

پاکستانی سفارت خانے کابل میں ٹی اے ڈی کے لیے 500 ڈالر کی فیس وصول کی جا رہی ہے اور اس کے باوجود ایک ماہ تک ٹی اے ڈی ایشو نہیں ہوتا۔ اس کے علاوہ افغان قونصلیٹ پشاور میں بھی ٹی اے ڈی ایشو میں تاخیر ہو رہی ہے۔ ان مسائل کی وجہ سے پاک افغان تجارت متاثر ہو رہی ہے اور اب زیادہ تر تجارت چابہار اور بندر عباس کی طرف منتقل ہو گئی ہے۔

لیزان کمیٹی نے اس مسئلے پر فوری طور پر کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اور متعلقہ حکام کو اس مسئلے کے حل کے لیے کہا ہے۔

Leave a reply