گلگت بلتستان کے تاجروں کے دھرنے کو پچاس دن مکمل ہوگئے جس کے بعد پاک چین بارڈر پر آمد و رفت بند کر دی گئی، نتیجے میں سیکڑوں مسافر اور سیاح سوست میں پھنس گئے۔
تاجروں کی تحریک کی قیادت کرنے والے سابق صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری جاوید حسین نے بتایا کہ سوست ڈرائی پورٹ کے سامنے جاری دھرنے کے پچاس دن مکمل ہونے پر سوموار کو سوست امیگریشن بند کرا دی گئی ہے، جس کے باعث چین جانے والی اور وہاں سے آنے والی تمام ٹرانسپورٹ روک دی گئی۔جاوید حسین نے کہا کہ مطالبات تسلیم ہونے تک امیگریشن مکمل طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق روزانہ چار سو سے زائد تاجر، سیاح اور مسافر سوست کے ذریعے چین آتے جاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں لیکن احتجاج بھی بدستور جاری رہے گا۔ اسمبلی اجلاس کے دوران نوجوانوں نے بھی اسمبلی کے مرکزی گیٹ پر دھرنے کی حمایت میں مظاہرہ کیا اور سوست ڈرائی پورٹ پر عائد مبینہ غیر قانونی ٹیکسوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔گلگت بلتستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے مظاہرین سے خطاب میں صوبائی حکومت کو تاجروں کے مسائل حل نہ کرنے پر ذمے دار قرار دیا اور ان کے خلاف طاقت کے استعمال کی شدید مذمت کی۔
اگست میں ترسیلات زر میں 6.6 فیصد اضافہ
صدر نے یو اے ای نیوی کمانڈر کو نشانِ امتیاز (ملٹری) سے نواز دیا
ایران سے جوہری معائنوں پر مذاکرات میں پیشرفت، آئی اے ای اے چیف پرامید
سندھ میں کل عام تعطیل کی افواہیں بے بنیاد، تمام تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے