ٹریفک جام رہنا معمول انتظامیہ دور

0
37

قصور
کنگن پور شہر میں بدترین ٹریفک جام
چوک ڈاکٹر عمر نور میں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا
تفصیلات کے مطابق کنگن پور چوک ڈاکٹر عمر نور میں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے جس سے آنے جانے والے لوگوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے دن بھر ٹریفک کا جام رہنا معمول بن گیا جس سے آنے جانے والے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا رہتا ہے انتظامی امور نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے ٹریفک جام رہنے کی وجہ سے اگر کسی مریض کو ایمرجنسی لے جانا پڑے تو گھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہے جس سے بھی کئی لوگ لقمہ اجل بن چکے ہیں ٹریفک جام رہنے کی ایک وجہ بڑی گاڑیاں بھی ہیں جن میں لوڈر ٹرک اور بسیں شامل ہیں جن کے گزرنے کے اوقات کار اگر ٹھیک کر دیئے جائیں تو ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے ٹریفک جام رہنے سے چوک کے مکین اور دکاندار شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں ۔عوام الناس کا کہنا ہے کہ اگر چوک عمر نور میں مستقل ٹریفک وارڈن کا انتظام کر دیا جائے تو ٹریفک کی روانی میں بہتری لائی جا سکتی ہے کنگن پور شہر کے لوگوں نے مقامی انتظامیہ اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر ڈپٹی کمشنر قصور اور اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ چوک ڈاکٹر عمر نور میں مستقل ٹریفک وارڈن تعینات کیا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جا سکے اور آنے جانے والے لوگوں کو اس ذہنی اذیت سے نکالا جاسکے ۔

Leave a reply