ملک کے مختلف شہروں میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں 13 افراد جاں بحق اور 44 زخمی ہو گئے۔ زیادہ تر حادثات تیز رفتاری اور لاپروائی کے باعث پیش آئے۔
راولپنڈی سے لاہور جانے والی مسافر بس کو چکری انٹرچینج کے قریب حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 41 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔لیاقت پور میں دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے کے نتیجے میں 2 نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ شیخوپورہ میں شیش محل بند روڈ ریلوے پھاٹک کے قریب تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو کچل دیا، دونوں موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
شیخوپورہ ہی میں ایک اور حادثہ فیصل آباد روڈ پر نواں کوٹ اسٹاپ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار بس نے رکشے کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔سندھ کے شہر سانگھڑ میں نواب شاہ روڈ پر موٹر سائیکل اور رکشے کے درمیان تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 2 سگے بھائی جاں بحق ہو گئے۔ ٹھل میں تیز رفتاری کے باعث دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں ایک شخص زخمی ہوا۔
ادھر خیبر پختونخوا کے علاقے ہری پور میں وین اور موٹرسائیکل میں ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ملک میں مسلسل بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے۔
خیبر پختونخوا میں 32 ارب روپے کا اسکینڈل، غیر رجسٹرڈ ترک کمپنی کو مبینہ فائدہ
اسحاق ڈار کا انتونیو گوتریس سے ٹیلیفونک رابطہ، آئندہ ہفتے ملاقات طے
وزارت خزانہ کا نیا ماڈل ،ریاستی اداروں کی فنڈنگ کارکردگی سے مشروط
فریڈم فلوٹیلا کا نیا مشن،اٹلی سے غزہ کے لیے انسانی امداد لے کر کشتی روانہ