ٹریفک حادثے میں 6 پولیس اہلکار جاں بحق ، ایک زخمی

کوئٹہ: خضدار کی تحصیل وڈھ میں ٹریفک حادثے میں 6 پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

باغی ٹی وی: لیویز پولیس کے مطابق کوئٹہ سے عید کی چھٹیاں منانے اپنے گھر ضلع لسبیلہ جانے والے زیر تربیت پولیس اہلکاروں کی گاڑی وڈھ کے قریب تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے ٹکرا گئی جاں بحق اہلکاروں کی لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال وڈھ منتقل کیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد ان کے آباہی علاقہ ضلع لسبیلہ روانہ کر دیا گیا ہے۔

ٹریفک حادثے میں جاں بحق وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی نماز جنازہ ادا

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے وڈھ کے قریب قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں 6 زیر تربیت پولیس اہلکاروں کے جاں بحق ہونے ہر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ سوگوار خاندانوں سے تعزیت ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں غم کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہیں وزیراعلیٰ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا-

جنوبی وزیرستان :سیکیورٹی فورسزاور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ،8 دہشتگرد ہلاک،2 جوان شہید

وزیراعلیٰ بلوچستان نےکہا کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ پر حادثات میں اضافہ اور قیمتی جانوں کا ضیاع باعث تشویش ہے وزیراعظم محمد شریف سے درخواست ہے کہ شاہراہ کو دو رویہ بنانے کے منصوبے پر عملدرآمد تیز کر کے اسسے جلد مکمل کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے موٹر وے پولیس اور انتظامیہ کو حادثات کی روک تھام کے لیے موثر اسٹریٹیجی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

ٹک ٹا ک کے بہانے بلوا کر اغوا کئے گئے لڑکے بازیاب

Comments are closed.