چنڈی گڑھ: بھارتی پنجاب میں ٹریفک پولیس اہلکار کے دلچسپ انداز میں گانا گا کر نو پارکنگ کے بارے میں بتانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جسے صارفین کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے-

باغی ٹی وی : نو پارکنگ سے متعلق منفرد انداز میں لوگوں کو آگاہ کرنے والا ٹریفک پولیس اہلکار سوشل میڈیا صارفین کو پسند آگیا،سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں ٹریفک پولیس کا اہلکار باقاعدہ مائیک پرمشہورپنجابی گانےکی پیروڈی کرتے ہوئے لوگوں کو نو پارکنگ سے متعلق آگاہ کررہا ہے۔

طلاق آپ کا فیصلہ اور طریقہ کار ہم بتائیں گے،اشتہاری بینرز نے تیونس میں ہنگامہ کھڑا کر دیا


ٹریفک پولیس اہلکار گا گا کر لوگوں کو بتا رہا ہے کہ اگر نو پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرکے گئے تو کرین گاڑی لے جائے گی اور واپسی میں لوگوں سے پوچھتے رہو گے کہ میری گاڑی کہاں گئی۔

خاتون کو واٹس ایپ کے ذریعے ورغلانے کی کوشش ، ملزم کو 5 سال کی قید سنا دی گئی

بھارتی ٹریفک پولیس اہلکار کی ویڈیو دیوالی کے موقع پرسامنے آئی ہے جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں اب تک ہزاروں لوگ لائیک اور ری ٹوئٹ کرچکے ہیں۔


https://twitter.com/amitmavgupta/status/1584812058813820928?s=20&t=jonvq405AJpi4hDM2FbKzA


https://twitter.com/AG_000007/status/1584808715743793153?s=20&t=jonvq405AJpi4hDM2FbKzA

سابق باکسر اور بااثر شخصیت اینڈریو ٹیٹ نے اسلام قبول کرلیا

Shares: